یورپیئن مارکیٹس میں دن کا مثبت آغاز

آج یورپی مارکیٹس اور امریکی فیوچر مارکیٹس میں کاروباری اوقات کار کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ تیزی برطانوی فٹ۔سی ( FTSE) میں دیکھی جا رہی ہے۔ جسکے انڈیکس میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جرمن ڈیکس ( German Dax ), فرینچ سی۔اے۔سی( French CAC ) اور یورو اسٹاکس ( Euro Stoxx) میں 0.6فیصد مثبت ٹرینڈ ہے۔ جبکہ اسپین آئی بیکس ( Spanish IBEX) میں 0.8 فیصد کیپٹیلائزیشن کا اضافی دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری طرف امیریکن فیوچر مارکیٹس ( U.S Future Markets ) جو کہ یورپیئن مارکیٹس کے ساتھ منسلک ہیں میں بھی آغاز میں تیزی اور اچھا والیوم نظر آ رہا ہے۔ ایس اینڈ پی ( S & P ) فیوچر مارکیٹ کے انڈیکس میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیسڈق( Nasdaq ) فیوچرز میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ڈاؤ فیوچر انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button