US Jobless Claims ڈیٹا جاری، امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی

US Jobless Claims Data جاری کر دیا گیا یے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران یہ پہلا معاشی ڈیٹا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر کو سپورٹ حاصل ہوئی ہے۔

US Jobless Claims کی تفصیلات

آج US Bureau of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار میں رواں ہفتے کے دوران بیروزگاری کے 2 لاکھ 29 ہزار کلیمز سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 45 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح ایک بڑے فرق کے ساتھ بیروزگاری کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ہفتے کے ساتھ کیا جائے تو اس میں 2 لاکھ 25 ہزار افراد نے لیبر کانٹریکٹ ختم ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اگرچہ آج کی رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے اور لیبر مارکیٹ پر افراط زر (Inflation) میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے۔ تاہم اس میں پچھلے ہفتے کی نسبت لیبر کانٹریکٹس ختم ہونے کے 4 ہزار کلیمز کا اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

مثبت ہفتہ وار ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے اسکے مقابلے میں یورو (EURUSD) ، دیگر کرنسیز اور گولڈ کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

بتاتے چلیں کہ گولڈ 1950 کی مضبوط سپورٹ بریک کرتے ہوئے 1940 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ دیگر کماڈٹیز میں بھی منفی رجحان نوٹ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف یورو 1.0700 کے اہم نفسیاتی ہدف (Psychological Level) اور ٹیکنیکی سپورٹ سے نیچے آ گیا ہے۔ GBPUSD بھی 1.2350 پر بیئرش ریلی کو وسعت دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button