امریکی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ

امریکی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا یے۔ FOMC نے مارکیٹ توقعات کے مطابق شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب U.S Credit Ceiling اپنی حد پوری کر چکی ہے اور سینیٹ سے بیل آؤٹ پیکیج نہ ملنے کی صورت میں امریکہ کے بطور ریاست دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

امریکی مانیٹری پالیسی اعلان کی تفصیلات

فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی طرف سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں Policy Rates Tightening Cycle کا دفاع کیا گیا ہے اور عالمی سطح پر افراط زر (Inflation) کے باعث پیدا ہونیوالی کساد بازاری (Recession) میں امریکی معیشت کے کامیابی سے اہداف حاصل کرنیکا کریڈٹ سخت مانیٹری پالیسی کے نفاذ اور مانیٹری ٹولز کے موثر استعمال کو دیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے کوارٹر میں نہ صرف U.S GDP میں اضافہ ہوا بلکہ لیبر مارکیٹ بھی مستحکم ہوئی۔

 

پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی بینکاری نظام مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہے اور کسی بھی معاشی ادارے کو لیکوئیڈیٹی کے مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ تاہم افراط زر کو امریکی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کرنے کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

فیڈرل ریزرو پریس ریلیز کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران عالمی سطح پر کساد بازاری کے خطرات میں اضافہ ہوا۔ جس سے نظام رسد متاثر ہوا۔ امریکی معیشت بھی اس سے متاثر ہو سکتی ہے۔ اگرچہ افراط زر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم معاشی ترقی کے بلند اہداف کے حصول کیلئے اسے 2 سے 3 فیصد تک محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

فیصلے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ کے دیگر Segments میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کماڈٹیز کی طلب (Demand) بھی سوئچ کر رہی ہے۔ فیصلے کے بعد گولڈ 2032 ڈالرز سے نیچے 2020 کی سطح پر آ گیا ہے اسکی ڈائریکشن منفی ہے۔ جبکہ پلاٹینیئم 13 ڈالرز کی کمی سے 1056 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کی مارکیٹ موڈ چیئرمین فیڈ جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد متعین ہو گا۔ جبکہ کل یورپی سینٹرل بینک (ECB) کا پالیسی ریٹس فیصلہ بھی سرمایہ کاروں پر خاصا اثر انداز ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button