US Stocks میں دن کا منفی اختتام Geopolitical Tensions سے US Dollar کی طلب میں اضافہ.

Chinese President XI told Biden in San Francisco that Beijing will reunify Taiwan , latest reports revealed

US Stocks میں دن کا  اختتام منفی انداز میں ہوا ، Red Sea Seizure اور مغربی ممالک کی طرف سے Maritime Security بڑھانے کے بعد Chinese President XI کے اکتوبر میں کئے گئے امریکی دورے کی تفیصلات منظرعام پر آنے سے Taiwan کے معاملے پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے .

Geopolitical Tensions کے US Stocks پر اثرات.

چینی صدر  نے اپنے امریکی ہم منصب پر واضح کیا تھا کہ Beijing تائیوان کو Mainland China میں شامل کرنے پر قائم ہے ، چاہے اس کے لئے کوئی بھی طریقہ استمعال کرنا پڑے ، رپورٹ سامنے آنے پر Global Stocks کی طلب میں کمی جبکہ US Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جو کہ ایک مرتبہ پھر 4 فیصد سے اوپر آ گئیں ہیں . جن کا وزن Stocks اور Commodities پر محسوس ہو رہا ہے .

White House کے حوالے سے امریکی میڈیا میں جاری کی جانیوالی رپورٹس میں بتایا گیا ہے دنیا کی دونوں طاقتور ترین شخصیات کی ملاقات کسی خوشگوار انداز میں ختم نہیں ہوئی تھی اور دونوں جانب سے مداخلت کی دھمکیاں دی گئیں .

حالیہ دنوں میں ایشیائی ملک کی طرف سے Taiwan کے بحری گھیراؤ سے Ukraine اور Middle East کی طرح ایک نیا محاز کھلنے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں . جس کے بعد US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ Stocks کے ٹریڈنگ والیوم میں کمی نوٹ کی گئی ہے .

United States آور اتحادی ممالک کی طرف سے Maritime Security میں اضافہ.

امریکہ اور اسکے مغربی اتحادی ممالک کی طرف سے حوثی باغیوں کے حملوں سے بچاؤ کے لئے Maritime Security بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے . واضح رہے کہ Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza  پر بمباری کے بعد انہوں  نے صیہونی ریاست  سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے. اس معاملے پر امریکی اقدامات کے نتیجے میں سرمایہ کار انتہائی محتاط طرز عمل اختیار کر گئے ہیں جن کے منفی اثرات Global Stocks پر مرتب ہوئے ہیں .

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 475 پوائنٹس کمی سے 37082 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37073 سے 37641 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں30 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

US Stocks میں دن کا منفی اختتام Geopolitical Tensions سے US Dollar کی طلب میں اضافہ.
Dow Jones Industrial Average

دوسری طرف Nasdaq Composite میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 225 پوائنٹس کمی کے ساتھ 14777  پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14776  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 20 کروڑ 49 لاکھ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button