امریکی Non Farm Payroll رپورٹ جاری۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی

امریکی Non Farm Payroll رپورٹ جاری کر دی گئی۔ U.S Bureau of Labor Statistics کا جاری کردہ ڈیٹا توقعات سے منفی رہا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مارچ 2023ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ 36 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ توقعات 2 لاکھ 39 ہزار کی تھیں۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ سے کیا جائے تو فروری 2023ء میں 3 لاکھ 11 ہزار ملازمتوں کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔

یہ رپورٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ گذشتہ ماہ عالمی بینکنگ بحران کے آنے اور ملٹی نیشنل بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے بعد جاری ہونیوالی یہ پہلی رپورٹ ہے جس سے لیبر مارکیٹ پر افراط زر (Inflation) کے منفی اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔

نان فارم ہے رول رپورٹ کے اعداد و شمار کیا بتا رہے ہیں ؟

(1) رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.5 فیصد رہی جبکہ 3.6 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

(2) سرگرم شیمولیت (Active Participation) کی شرح 62.6 فیصد رہی جبکہ 62.5 کا تخمینہ تھا۔

(3) اوسط فی گھنٹہ اجرت میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 0.3 فیصد کی ہی توقع تھی۔

(4) ہفتہ وار ملازمت کے گھنٹے 34.4 رہے جبکہ 34.5 کی پیشگوئی تھی۔

(5) پرائیویٹ شعبے میں 1 لاکھ 89 ہزار نئے کانٹریکٹس سائن کئے گئے۔ جبکہ 2 لاکھ 15 ہزار متوقع تھے۔

(7) گھریلو ملازمین (House Hold Employees) کی تعداد میں 5 لاکھ 77 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جن میں سے 4 لاکھ 90 ہزار کانٹریکٹس سائن کئے گئے اور 87 ہزار ابھی خالی ہیں۔

(6) صنعتی پیداواری شعبےمیں (Manufacturing Payrolls) میں 1 ہزار نئی ملازمتیں سامنے آئیں۔ جبکہ 5 ہزار کی توقع تھی۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد لیبر مارکیٹ کی کمزوری اور افراط زر کے منفی اثرات کی وجہ سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں ٹرمینل ریٹس میں زیادہ اضافے کی توقع سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی آئی۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EURUSD) 1.0915 سے نیچے 1.880 پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) جارحانہ انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈیٹا جاری ہونے کے بعد یہ 131.73 سے 132.36 پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) بھی 0.18 فیصد کمی سے 1.2416 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USDCHF) 0.30 فیصد تیزی سے 0.9065 پر پہنچ گیا ہے۔

آج عالمی مارکیٹس میں زیادہ تر جگہوں پر ایسٹر سے پہلے گڈ فرائیڈے کہ تعطیل ہے جس کے باعث مارکیٹ کا حقیقی ردعمل آئندہ ہفتے ندھ کے روز دیکھا جا سکے گا۔ تاہم محدود مارکیٹ میں امریکی ڈالر اپنی فارم میں واپس آتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button