US PCE Inflation Reportجاری۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

US PCE Inflation Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ Personal Consumption Expenditure امریکی فیڈرل ریزرو کا افراط زر کی ترجیحی گیج ہے جس کے اعداد و شمار مانیٹری پالیسی اجلاس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

 PCE Inflation Report کا جائزہ

امریکی بیورو برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2023ء کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 4.6 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 4.5 کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری کے ڈیٹا سے کیا جائے تو گذشتہ ماہ جاری ہونیوالی رپورٹ میں Core PCE index کی شرح 5.1 فیصد رہی تھی۔ اس طرح اگرچہ مارچ کی رپورٹ میں افراط زر توقعات سے زیادہ رہی تاہم اس کے باوجود فروری کی نسبت واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

 

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔فوری ردعمل کے طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.1000 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ تاہم اسکے بعد دوبارہ اس نفسیاتی ہدف (Psychological) سے اوپر بحال ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ گولڈ میں ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ سنہری دھات 1980 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button