US PCE Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

جون 2023ء میں Core PCE Data کی ریڈنگ 4.1 فیصد رہی

US PCE Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

US PCE Report کی تفصیلات

امریکی محکمہ شماریات (U.S Bureau of Economic Analysis) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Core PCE Inflation کی ریڈنگ 4.1 فیصد سالانہ رہی۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 4.2 فیصد تھیں۔ جبکہ Headline Inflation کی سطح 3 فیصد ہر آ گئی ہے جو کہ 3 فیصد متوقع تھی۔

جاری کئے گئے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو صارفین کی Income میں سابقہ ریڈنگ کی نسبت 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ 0.5 فیصد کا تخمینہ تھا۔ دوسری طرف Personal Spending کی سطح میں ماہانہ 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.4 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے ۔ یعنی قوت خرید میں تو کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن اخراجات میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کا یہ حصہ منفی اور افراط زر (Inflation) کے منفی اثرات کو ظاہر کر رہا ہے۔

US PCE Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

مارکیٹ کا ردعمل

اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ U.S Federal Reserve کے فیورٹ گیج کے ان معمولی اثرات کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اگست میں FOMC کی میٹنگ شیڈولڈ نہیں ہے۔ اس لئے آئندہ ماہ کا Inflation Data فیڈ کے نقطہ نظر سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا جس کے ایک ہفتے بعد مانیٹری پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button