US PCE Report جاری، ڈالر میں گراوٹ، گولڈ اور کروڈ آئل کی قدر میں تیزی
US PCE Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں گراوٹ جبکہ یورو اور گولڈ کی قدر میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2023ء کی Personal Consumption Expenditure رپورٹ میں افراط زر 5 فیصد رہی۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 5.3 فیصد تھیں۔ US Bureau of Economic Analysis کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Core PCE Inflation کی شرح 4.6 فیصد رہی ہے۔ جبکہ 4.7 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
پبلش کیے گئے ڈیٹا کے مطابق ماہانہ اور حقیقی افراط زر 0.3. فیصد رہی ہے۔ تاہم امریکی صارفین کی ماہانہ آمدنی میں بھی 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کنزیومر پرائس کے تناسب سے آمدنی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حقیقی قوت خرید (Buying Power) میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ شرح 1.1 فیصد تھی۔ اس لحاظ سے یہ ڈیٹا توقعات سے بہت مثبت رہی ہے۔
یہ US PCE Report امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کا ترجیحی ھیں ہے۔ جس کے ذریعے معیشت پر افراط زر کے حقیقی اثرات کا تعین کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ FOMC کی آئندہ میٹنگ 3 مئی کو ہو گی۔ اپریل میں مانیٹری پالیسی کے حوالے سے کوئی اجلاس شیڈولڈ نہیں اس طرح مئی کی پالیسی میٹنگ سے پہلے اپریل کی PCE Report بھی ریلیز ہو جائے گی۔
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ جاری ہونے سے افراط زر کے رسک فیکٹر میں کمی اور ٹرمینل ریٹس میں کم اضافے کے امکانات پر امریکہ ڈالر انڈیکس (DXY) شدید گراوٹ کا شکار ہوا۔ جس کے بعد یہ 103 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے 102.25 پر آ گیا ہے۔ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیز جارحانہ انداز اختیار کر گئی ہیں۔
EURUSD اسوقت 1.0900 کے قریب آج کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) بھی رواں ہفتے کی بلند ترین سطح 1.2400 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) قدر میں 1 فیصد کمی سے 0.9129 پر رواں ماہ کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی اسٹاکس دن میں دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ رسک فیکٹر میں کمی سے ان کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ Dow Jones Industrial Jones میں دن کا آغاز 228 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا۔ DOW30 انڈیکس 33086 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ S&P500 بھی 31 پوائنٹس اضافے سے 4081 پر پہنچ گیا ہے۔ Nasdaq میں تیزی کی لہر نظر آ رہی ہے۔
انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے سے 13074 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ WTI Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے یہ 75 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا ہے۔ بٹ کوائن 1.38 فیصد تیزی سے 28 ہزار کے نفسیاتی ہدف کو عبور کر کے 28389 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر گولڈ 1979 ڈالرز فی اونس کی سطح پر بلش اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔