US PPI Report ریلیز ، امریکی ڈالر میں گراوٹ، یورو اور گولڈ میں تیزی

US PPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر پرائس انڈیکس (PPI) کی مارچ 2023ء میں سالانہ ریڈنگ 2.7 فیصد رہی۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 3 فیصد کی تھیں۔ اس طرح افراط زر (Inflation) کے اعداد و شمار پر مشتمل یہ رپورٹ بھی فیڈرل ریزرو کے لئے شرح سود میں کم اضافے کی ایڈوائس دے رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں شدید گراوٹ کی نئی سیریز ریکارڈ کی جا رہی ہے جو کہ 101 کے قریب آ گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.1000 کی سطح سے اوپر اپنی Bullish Rally جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ GBPUSD بھی ڈالر کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 1.2500 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی فیوچر اسٹاکس میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ Dow Futures اسوقت 29 پوائنٹس اضافے سے 33845 اور Nasdaq Futures بھی 48 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 12998 پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ گولڈ 26 ڈالرز اوپر 2040 ڈالرز فی اونس جبکہ پلاٹینیئم 16 ڈالرز کی تیزی سے 1035 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر کروڈ آئل کی قدر میں کمی نظر آ رہی ہے۔ لیکن اس کی وجہ اوپیک کا اجلاس ہے جس میں متوقع طور پر پیداوار میں کمی کی منظوری دی جائیگی

۔ برینٹ آئل 0.44 ڈالرز کمی کے ساتھ 86.90 ڈالرز اور WTI آئل 0.63 ڈالرز کی معمولی کمی کے ساتھ 82 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈیٹا کے کرپٹو کرنسیز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ بٹ کوائن 30 ہزار ڈالرز فی کوائن پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ دیگر کرنسیز کی قدر میں بھی اضافہ واقع ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button