Debit Ceiling Bill امریکی سینیٹ سے بھی پاس، معاشی بے یقینی کا اختتام

Debit Ceiling Bill امریکی سینیٹ نے بھی پاس کر دیا ہے۔ جس کے بعد آج کسی بھی وقت صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کر دیں گے اور یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر کے گا۔

Debit Ceiling Bill :  جو بائیڈن کا خیر مقدم 

آج امریکی سیشنز کے اختتام پر سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکہ میں گذشتہ چار ماہ سے پائی جانیوالی معاشی بے یقینی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (Congress) سے اسکی منظوری گذشتہ روز حاصل کر لی گئی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایوان بالا (Senate) سے منظوری پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج تمام ارکان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وہ اس حوالے سے آج قوم سے بھی خطاب کریں گے۔

مارکیٹ کا ردعمل

اس بل کی منظوری امریکی اسٹاکس کے اختتامی سیشن میں ہوئی۔ جس سے مارکیٹ میں معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں بند ہوئیں Dow Jones میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Debit Ceiling Bill

جبکہ Nasdaq Composite انڈیکس 165 پوائنٹس کی تیزی سے 13 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو عبور کرتے ہوئے 13100 کی سطح پر آ گیا۔

امریکی سینیٹ

فاریکس اور Commodities میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ U.S Non Farm Payroll کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button