US Stocks میں دن کا مثبت اختتام. Presidential Elections کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری.
Trump trades continue to rally as his odds improve
US Presidential Elections کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے .ابتدائی نتائج کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار Donald Trump کی واضح برتری کے بعد Trump Trade Sentiment مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے. جس کے بعد Global Stocks کے سرمایہ کار متحرک دکھائی دے رہے ہیں. تاہم White House کے اگلے مکین کا فیصلہ کرنیوالی Swing States میں گنتی کا عمل جاری ہے.
Presidential Elections کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری.
Florida کی سیاست میں ایک نیا موڑ آ چکا ہے اور اب یہ ریاست پوری طرح سے Republican Party کے زیر اثر ہے۔ بیتے برسوں میں جہاں Florida کو امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ایک اہم ریاست سمجھا جاتا تھا، وہیں اب اس کی حیثیت تبدیل ہو چکی ہے۔ 24 سال قبل George W. Bush نے یہاں چند سو ووٹوں کی بدولت نہ صرف Florida میں جیت حاصل کی تھی، بلکہ وہ امریکہ کے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔ لیکن آج کے حالات میں Donald Trump کو یہاں واضح برتری حاصل ہے، جس سے Democratic Party کے لیے تشویش بڑھ گئی ہے۔
انتخابات میں، Donald Trump نے Florida کے Osceola County میں بھی slim lead حاصل کی ہے. جہاں 2020 میں Joe Biden نے 14 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کاؤنٹی کی ایک تہائی آبادی کا تعلق Puerto Rico سے ہے. اور یہاں کی Democratic Party نے یہ امید ظاہر کی تھی. کہ Puerto Rican ووٹرز Kamala Harris کی مہم کی حمایت کریں گے. کیونکہ Trump کی ریلی میں ایک کامیڈین نے Puerto Rico کے بارے میں تضحیک آمیز مذاق کیا تھا۔
لیکن Florida میں صورت حال Republican Party کے حق میں ہی ہے۔ 2022 میں بھی Republican candidates نے اپنے حریفوں کو پس پشت ڈال دیا تھا. جب کہ دوسرے ریاستوں میں Democrats کو کامیابی ملی تھی۔ 2018 میں Florida میں Republican Governor اور Senator منتخب ہوئے. حالانکہ قومی سطح پر Democrats کو برتری حاصل تھی۔
Swing States اور Polling Trends
Georgia, North Carolina, اور دیگر سوئنگ ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے. اور ان ریاستوں میں سے کئی روایتی طور پر Republican یا Democratic strongholds سمجھی جاتی ہیں۔ Pennsylvania, Michigan, اور Wisconsin جیسی ریاستوں میں بھی جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے. جن پر دونوں جماعتوں کی نظریں ہیں۔
Georgia اور South Carolina میں Trump کی برتری
Presidential Elections میں Georgia اور South Carolina میں بھی Donald Trump کو برتری حاصل ہے. جہاں ابتدائی نتائج کے مطابق Trump نے واضح سبقت حاصل کی ہے۔ Georgia میں Eastern Standard Time کے مطابق رات آٹھ بجے تک تمام 40 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کرنے کا عمل جاری ہے۔ تاہم، چونکہ Republican strongholds میں گنتی تیز ہو رہی ہے. جبکہ بڑے شہری حلقوں میں جہاں Democrats کو برتری حاصل ہو سکتی ہے. وہاں گنتی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے. اس لیے ابھی کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔
Florida کی سیاسی تبدیلی اور Republican Party کی بڑھتی ہوئی کامیابیاں امریکہ کے سیاسی منظرنامے کو ایک نیا رخ دے رہی ہیں۔ یہ واضح ہو چکا ہے. کہ اب Florida ایک اہم Red State بن چکا ہے. جہاں کی سیاست کا جھکاؤ Republicans کی طرف بڑھ رہا ہے. اور یہ Democratic Party کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں ہمیں مزید انتخابی نتائج اور رحجانات دیکھنے کو ملیں گے، جو اس بات کا تعین کریں گے. کہ کون سی جماعت اگلے چند سالوں میں امریکہ کے سیاسی میدان پر چھائی رہتی ہے۔
US Stocks کی صورتحال.
ابتدائی طور پر Dow Jones Industrial Average کے Composite Index میں 100 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی. یہی صورتحال Nasdaq100 میں رہی. تاہم اسکے بعد Trump Trade Sentiment دوبارہ بحال ہونے سے Closing Sessions میں صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی.
DJI نے دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام 427 پوائنٹس کی مندی سے 42221 کی سطح پر کیا.
دوسری طرف Nasdaq100 میں بھی Closing Sessions کے دوران 263 پوائنٹس کا اضافہ ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔