امریکی سی۔پی۔آئی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ اعداد و شمار توقعات کے برعکس

امریکی محکمہ شماریات نے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ستمبر 2022ء کے دوران افراط زر (Inflation ) کی شرح 8.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل سی۔پی۔آئی 8.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ ستمبر کے دوران افراط زر میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ Core CPI کی شرح 6.5 فیصد رہی ہے اور اس میں ستمبر 2022 کے دوران 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ گذشتہ رپورٹ میں ماہانہ افراط زر میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات کے برعکس زیادہ رہی ہے ۔ اس ڈیٹا کے واضح اثرات ڈالر انڈیکس اور معاشی اعشاریوں پر مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button