ٹرینڈنگ

ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستانی حکام کو 341.5 ملیئن ڈالر کے قرض پر بات چیت کے لئے دعوت

ورلڈ بینک World Bank کی طرف سے پاکستانی حکام کو 341.5 ملیئن ڈالر کے قرض پر بات چیت کے لئے دعوت۔۔۔۔۔۔واشنگٹن : ( نیوز رپورٹر) ورلڈ بینک World Bank نے پاکستانی حکام کو 341.5 ملیئن ڈالر قرضے کے لئے معطل کی گئی بات چیٹ دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دی ہے ۔ واضح رہے کہ عالمی بینک یہ قرض تربیلا ڈیم پر فلوٹنگ شمسی توانائی کے پروجیکٹ کے لئے دے رہا ہے ۔ اس پروجیکٹ سے ڈیم کی پانی کی سٹوریج کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس پروجیکٹ پر 346.5 ملیئن ڈالرز کے اخراجات کا تخمینہ ہے جس میں سے 341.5 ملیئن ڈالر ورلڈ بینک جبکہ 5 ملیئن ڈالرز واپڈا اور حکومت پاکستان برداشت کرے گی ۔ Urdu Markets

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button