بینک آف جاپان کے نئے گورنر کا انتخاب: USDJPY میں تیزی

بینک آف جاپان کے نئے گورنر کے انتخاب پر پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر USDJPY کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ نرم مانیٹری پالیسی اور اوپن مارکیٹ کے اقدامات سے شہرت حاصل کرنیوالے BOJ کے موجودہ سربراہ ہاروہیکو کروڈا کی مدت ملازمت ختم ہونے پر نئے گورنر کیلئے مرکزی بورڈ کے سینیئر عہدیداروں میں مشاورت جاری ہے۔ مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کی اطلاعات کے بعد جاپانی ین دفاعی انداز اختیار کر گیا جبکہ امریکی کی طلب (Demand) میں ایشیائی سیشن کے دوران اضافہ ہوا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر 0.110 فیصد اضافے سے 131.50 کی سطح پر مثبت انداز سے ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ یوکرائن جنگ کے بعد شروع ہونیوالے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران جہاں دنیا بھر کے سینٹرل بینکس نے پالیسی ریٹس میں مسلسل اضافہ کیا وہیں ہاروہیکو کروڈا کی زیر قیادت بینک آف جاپان نے پہلے سے زیادہ نرم مانیٹری پالیسی اختیار کئے رکھی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں کی جانیوالی مداخلت (Open Market Interference) ایسا ٹول تھا جسے موجودہ گورنر نے موثر انداز میں استعمال کر کے کرنسی کو مستحکم رکھا۔ جس کا اعتراف ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے مشترکہ اجلاس میں بھی کیا گیا۔ ڈالر کے مستحکم ہونے کی دوسری بڑی وجہ امریکی صدر جو بائیڈن کا گذشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) انٹرویو تھا جس میں انہوں نے ملکی معیشت پر کساد بازاری (Recession) کے اثرات کو سختی سے رد کیا۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی Non Farm Payrolls ہر آنیوالی رپورٹ میں بہتر ہو رہے ہیں۔ جس سے معیشت کی مضبوط بنیادوں اور بہتر شرح نمو (Growth rate) کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ معاشی ماہرین نئے گورنر کے انتخاب اور انکی پالیسیز واضح ہونے تک USDJPY میں اتار چڑھاؤ کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ سرمایہ کار محتاط انداز میں تقرری کے منتظر ہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ

جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر (USDJPY) اپنی 20SMA کی Bullish ٹرینڈ لائن اختیار کر گیا۔ جبکہ طویل المدتی 50, 100 اور 200 دنوں کی Moving Averages سے خاصا نیچے ہے۔ قریب ترین ٹرینڈ لائن 132.40 پر 50SMA ہے ۔ جبکہ اس سے اوپر 138.43 اور 136.82 پر باقی دونوں ہیں۔ اسکی Fibbonacci 61.8 کی ریٹریسمنٹ 130.96 اور 38.2 فیصد 130.96 ہے۔ ان دونوں کو امریکی ڈالر عبور کر چکا۔ واضح رہے کہ ایشیائی سیشن کے دوران اس نے 131.44 سے آغاز کیا۔ اسکے سپورٹ لیولز 130.80, 130.20 اور 129.90 ہیں۔ تیسری سپورٹ بیئرش چینل کا آغاز ہے۔ اوپر کی طرف مزاحمتی حدود (Resistance Level) 131.80, 132.10 اور 132.70 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 50 فیصد Bullish اور 45 فیصد بیئرش جبکہ 5 فیصد Sidelines جھکاؤ ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح ارتکاز (Bias) کسی حد تک Bullish کہا جا سکتا ہے۔ تاہم 50SMA کو 132.40 کی سطح پر حاصل کئے بغیر اوپر کے لیولز عبور کرنا مشکل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button