آج ایشیئن مارکیٹس میں ہفتے کے آخری دن کا مجموعی طور پر مثبت اختتام
آج ایشیئن مارکیٹس میں جاپان کی نیکائی۔225 مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پچھلے ہفتے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں استحکام اور مثبت معاشی رپورٹس کے فائنانشل مارکیٹ بالخصوص اسٹاکس پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 28546 کی سطح پر بند ہوا۔ اگر بات کریں ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس کی تو کل کی تیزی کے برعکس آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ آج مارکیٹ 93 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20175 کی سطح پر آ گئی۔ کورین کوسپی انڈیکس آج محض 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2527 کی سطح پر بند ہوئی۔ کورین اسٹاکس میں کم والیوم اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی دکھائی دی۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج جو کہ ایشین مارکیٹس کے ساتھ ہی ٹریڈ کرتی ہے میں ملے جلے رجحان کے بعد اختتامی سیشن میں 38 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈیکس 7032 کی سطح پر آ گیا۔
چینی کمپنیوں پر امریکی انتظامیہ کی ٹیرف ہٹانے کو موخر کرنے کی خبروں کے بعد شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس میں بھی ملا جلا رجحان رہا جس کے بعد انڈیکس 3276 کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیا کی ممبئی سینسیکس دو ہفتوں کی ریکارڈ تیزی کے بعد آج بھی بند تو مثبت سطح پر ہوئی لیکن اگر اس کا تقابلہ پچھلے پورے یفتے کے ساتھ کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ کل کی نسبت آج ملا جلا رجحان رہا لیکن مثبت ٹرینڈ آج بھی جاری رہا اور مارکیٹ 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 59462 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ تائیوان کا ٹی۔سیک انڈیکس 91 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15288 کے لیول پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔