آج ایشین مارکیٹس میں کاروباری دن کا جائزہ۔

ایشین مارکیٹس میں آج مجموعی طور پر مثبت رجحان ریا۔ جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ آج جاپانی تعطیل کی وجہ سے ٹریڈنگ سیشنز کا حصہ نہیں ہے۔ آسٹریلین اسٹاکس آج 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7325 کی سطح پر اختتام پزیر ہوئی۔ چین کے شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3281 کی سطح پر ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس مسلسل دو ہفتوں کی چین اور تائیوان کی کشیدہ صورتحال کے باعث گراوٹ کے بعد آج اچھے والیوم اور بھرپور ٹریڈنگ سیشن کے بعد 454 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20065 پر بند ہوا۔ انڈیا کا ممبئی سینسیکس آج 515 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 59332 کی سطح پر بند ہوئی۔ ممبئی سینسیکس پچھلے دو ہفتوں میں 4 ہزار پوائنٹس حاصل کر چکی ہے۔ تائیوان کا ٹی۔سیک انڈیکس 258 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15197 کے لیول پر بند ہوا۔ ٹی۔سیک میں بھی دو ہفتوں کے بعد آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اس کی بڑی وجہ اطلاعات کے مطابق چین کی طرف سے تائیوان کے گرد فوجی مشقوں کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کا چائنیز کمپنیوں پر ٹیرف ہٹانے کے بل پر دستخط کرنے کو موخر کرنا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button