آج یورپیئن مارکیٹس کے کاروباری دن کا جائزہ

آج یورپی مارکیٹس میں شیئرز اور ایکوئیٹیز میں اچھی حاصلات دیکھنے میں آئیں۔ توانائی کے سنگین بحران اور توانائی کی 10 گنا زائد قیمت کے باوجود جرمن ڈیکس میں اچھا والیوم اور کیپٹیلائزیشن دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 0.9 فیصد بہتری آئی۔ جرمنی اپنی توانائی کی کھپت کو شمسی توانائی اور ونڈ ٹربائنز پر تیزی سے منتقل کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ جرمن معیشت کے انڈیکیٹرز بہتر نظر آ رہے ہیں یورو اسٹاکس 600 بھی آج اچھی سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ دیکھنے کو ملی۔ انڈیکس 0.8 فیصد تک والیوم حاصل کر کے بند ہوا۔برطانوی فٹ۔سی خاصے اتار چڑھاو کے بعد 0.7 فیصد مستحکم ہوئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی بھی آج جرمن ڈیکس کی طرح اچھے والیوم اور سرمایہ کاری کے حجم کے ساتھ 0.9 فیصد حاصلات کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔ اٹالین فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی سیاسی عدم استحکام کے باوجود 0.6 فیصد پھیلاو حاصل کر کے مثبت زون میں بند ہوئی جبکہ اسپینش آئی بیکس میں کاروباری دن کا اختتام یورپی کمیشن کی تمام مارکیٹس سے زیادہ بہتر رہا اور بہترین پرفارمنس کے ساتھ انڈیکس نے 1.03  فیصد قدر مستحکم کی۔ مارکیٹس کے اچھا پرفارم کرنے کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں اضافہ بھی ہے۔ اسکے علاوہ ایسے ٹریگرز بھی موجود نہیں ہیں جن سے فاریکس مارکیٹس ایکوئیٹیز کو پریشر کا شکار کر سکیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button