امریکی اسٹاکس میں تیزی کے رجحان اور نمایاں حاصلات کے ساتھ دن کا اختتام
توقعات سے بہتر امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے جاری کئے کیے جانے کے بعد امریکی اسٹاکس کی قدر میں تیزی کے رجحان پر کاروباری دن کا اختتام ہوا۔ اسٹاکس میں اچھا سرمایہ کاری کا حجم رہکارڈ کیا گیا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 1.63 فیصد یعنی 535 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ 33309 کی سطح پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں اچھا والیوم اور حاصلات ریکارڈ کی گئیں۔ ایس اینڈ پی 775 پوائنٹس یعنی 2.13 فیصد کی بلندی کے ساتھ 4211 کے لیول پر آ گئی۔ نیسڈق میں 2.89 فیصد، 360 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد دن کے اختتام پر انڈیکس 12854 پر پہنچ گیا۔ رشل 2000 بھی 56 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1969 کی سطح پر بند ہوئی۔ امریکی اسٹاکس میں تیزی کی یہ لہر کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد آئی ہے اور یہ مومینٹم آنے والے دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔