پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لئے بہترین کاروباری ہفتہ ۔ مارکیٹ کی اچھی حاصلات اور بحالی کا آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 670 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 42096 کی سطح پر بند ہوئی۔ اس ہفتے پاکستان کے معاشی انڈیکیٹرز میں واضح طور پر بہتری آئی ہے۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی، ڈالر کی قدر کا نیچے آنا، آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے پروگرام کی وضاحت یہ وہ تمام عوامل ہیں جن کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں والیوم اور سرمایہ کاری کی واپسی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 2400 سے زائد پوائنٹس کی ریکوری کی ہے جو کہ لمبے عرصے کے بعد پاکستانی معیشت کے انڈیکیٹرز کے لئے ایک حوصلہ افزاء علامت ہے۔ رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔