یورپیئن اور امریکی مارکیٹس کا جائزہ

آج یورپیئن مارکیٹس میں دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد مندی کے رجحان پر اختتام ہوا۔ عالمی معیشت پر افراط زر، توانائی کا بحران، چینی رسد کا عدم تسلسل یہ سب وہ عوامل ہیں جو کہ فائنانشل انڈیکیٹرز کو مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار کر رہے ہیں ۔ آج جرمن ڈیکس دو فیصد سے زائد یعنی 283 پوائنٹس کی کمی سے 13626 کی سطح پر بند ہوئی۔ اگرچہ اٹالیئن فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی اگرچہ جرمن ڈیکس سے آدھا حجم نیچے آئی۔ یعنی ایک فیصد لیکن مارکیٹ انڈیکس 240 پوائنٹس منفی زون میں رہا جس کے بعد مارکیٹ کا اختتامیہ 22757 کا لیول رہا۔ اسٹاکس 600 جو کہ یورپی کمیشن کی مشترکہ مارکیٹ ہے انفرادی مارکیٹس کی نسبت بہتر رہی اور کل کے اختتامیے سے محض 5 پوائنٹس نیچے 439 کی سطح پر بند ہوئی۔

فرینچ سی۔اے۔سی 64 پوائنٹس کی کمی سے 6528 کی سطح پر ، سوئس ایس۔ایم۔آئی 2 پوائنٹس کی کمی سے 11128 پر بند ہوئی۔ برطانیہ میں افراط زر کی 40 سالوں کی بدترین رپورٹ کے بعد فٹ۔سی مارکیٹ کا اختتام محض 20 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 7515 پر ہوا۔ روسی اسٹاک مارکیٹ 19 پوائنٹس کی کمی سے 2188 پر اختتام پزیر ہوئی۔ اسپینش آئی بیکس 0.91 فیصد یعنی 77 پوائنٹس کی کمی سے 8434 کی سطح پر اور بورسا استنبول انڈیکس 66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2980 پر بند ہوئی۔

دوسری طرف امیریکن مارکیٹس میں ابھی کاروباری دن کا آغاز ہے تاہم ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.52 فیصد کمی کے ساتھ انڈیکس میں 177 پوائنٹس کی مندی کے بعد اسوقت 33974 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی یے۔ نیسڈق 176 پوائنٹس (1.34 فیصد) کی کمی کے ساتھ 12930 پر منفی رجحان کے ساتھ اور ایس اینڈ پی 33 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4275 کے لیول پر منفی ٹرینڈ کے ساتھ نیچے کی طرف آ رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button