یورپیئن مارکیٹس میں دن کے اختتام پر مثبت رجحان۔
آج یورو اور پاؤنڈز کے برعکس یورپی مارکیٹس میں دن کا اختتام گرین اعشاریوں کے ساتھ ہوا۔ برطانوی فٹ۔سی 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7541 کی سطح پر بند ہوئی۔ اسٹاکس 600 انڈیکس کا اختتامیہ 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 440 پر ہوا۔ فرینچ سی۔اے۔سی 27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6557 پر بند ہوئی۔ جرمن ڈیکس 70 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7541 پر ۔ ان سب مارکیٹس کی کلوزنگ کو ملا جلا رجحان ہی کہا جا سکتا ہے تاہم یورپ کی موجودہ معاشی صورتحال اور یورو کی گراوٹ کے پیش نظر یہ گرین اختتامیہ ایک مثبت علامت ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے اٹالین فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی کی بات کریں تو دیگر مارکیٹس کی نسبت اچھے والیوم اور کیپٹیلائزیشن کے ساتھ 227 پوائنٹس کے ساتھ 22985 کا اختتامیہ بلاشبہ ایک مثبت اعشاریہ ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس سوئس فرانک کی گراوٹ کے برعکس آج 39 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11167 کی اچھی کلوزنگ ، دوسری طرف روسی اسٹاک مارکیٹ 5 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 2194 پر بند ہوئی۔ آج اسپینش آئی بیکس دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8430 کے لیول پر اختتام پزیر ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔