یہ ہفتہ امریکی مارکیٹس کے لئے کیسا رہا ؟۔

مسلسل چوتھے کاروباری ہفتے امریکی مارکیٹس کا مثبت سطح پر اختتام ہوا ہے۔  حاصلات کے اعتبار سے نیسڈق سب سے آگے رہا ہے۔ آخری دن 2 فیصد کی قدر  انڈیکس 267 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13047 کی سطح پر بند ہوا۔ اور مجموعی طور پر پورے ہفتے کے دوران 3 فیصد سے زائد کیپٹیلائزیشن سے مارکیٹ نے اچھی سرمایہ کاری حاصل کی۔ ایس اینڈ پی نے آخری کاروباری دن 1.73 فیصد ، انڈیکس 72 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 4280 کی سطح پر آ گیا۔  ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں ہفتے کے اختتامی سیشن میں 424 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کا پھیلاؤ 1.27 فیصد رہا اور انڈیکس 33761 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اگر ڈاؤ جونز کی ہفتہ وار پرفارمنس کا جائزہ لیں تو ہفتے کے دوران 2.92 فیصد قدر حاصل ہوئی ۔ رشل 2000 مارکیٹ کا پھیلاؤ 2 فیصد سے زائد رہا۔ آخری دن مارکیٹ 42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2016 کی سطح پر آ گئی۔ یہ ہفتہ خاص طور پر ایس اینڈ پی کے لئے بہترین رہا کیونکہ اسکے تمام 11 سیکٹرز میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ کنزیومر گڈز سیکٹر میں 2.3 فیصد کی تیزی رہی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں 2.7 فیصد جبکہ کمیونیکیشن سروسز میں 2.02 فیصد بہتری آئی۔ واضح رہے کہ روسں سال کے آغاز سے لے کر اب تک ڈاؤ جونز 13 فیصد سے زائد مستحکم ہوئی ہے۔ ایس اینڈ پی 17 فیصد جبکہ نیسڈق 23 فیصد تک اوپر آئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button