NFP کا انتظار: گولڈ گراوٹ کا شکار، سرمایہ کار محتاط
گولڈ NFP کے انتظار میں گراوٹ کا شکار ہے۔ سرمایہ کار محتاط انداز میں ٹریڈ کر رہے ہیں . ۔جنوری کی رپورٹ میں مارکیٹ توقعات لیبر انڈیکس نیچے آنے کی ہیں، اسی رسک فیکٹر کی بناء پر گولڈ کی طلب (Demand) میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
گولڈ گذشتہ دو روز میں FOMC کے فیصلے، یورپی اور برطانوی بینکوں کی مانیٹری پالیسیوں کے اعلانات سے دباؤ کا شکار ہے۔ اگرچہ مندرجہ بالا بینکوں نے شرح سود میں اضافے تخمینوں کے مطابق کئے تاہم مستقبل میں پالیسی ریٹس بڑھانے کے بیانات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی اور مارکیٹ واضح سمت اختیار کرنے کیلئے Bureau of Labor Statistics کے اعلان کی منتظر یے۔ جس کا توقعات سے بہتر ڈیٹا اسے دوبارہ مثبت ایریا میں لا سکتا ہے تاہم منفی اعداد و شمار رسک فیکٹر میں اضافے کا باعث بنیں گے
ٹیکنیکی تجزیہ
گولڈ 1914 ڈالرز پر ٹریڈ کرتے ہوئےاپنی 21 دنوں کی Moving Average کا دفاع کر رہا ہے۔ جس میں ناکامی سے یہ 1900 کے نفسیاتی مارک کی طرف جائے گا ۔ بیئرش پریشر میں مزید اضافے سے گولڈ 1880 اور نیچے کے لیولز پر 100 اور 50DMA کے بریک ہونے کا باعث بن سکتی ہے جو کہ 1847 کی سطح ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اپنی درمیانی سطح سے اوپر ہے جو کہ Oversold ہونے کی علامت ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 56 فیصد Bullish اور 22 فیصد Bearish جبکہ 22 فیصد ہی Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز اسوقت بھی Bullish ہے۔ موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 1910، 1890 اور 1875 ہیں جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1920, 1935 اور 1950 ہیں۔ گولڈ 1900 کی سطح بریک ہونے تک کسی بھی مثبت ٹریگر سے دوبارہ اوپر کی ریلی اختیار کر سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔