Stop Loss Strategy کیا ہے اور اس کا اطلاق کیسے کیا جاتا ہے ؟

Stop Loss Strategy بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کے لئے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ فاریکس اور ایکوئیٹیز کی فیوچر مارکیٹ ٹریڈ میں یہ کامیاب ٹریڈرز کی حکمت علی کا اہم حصہ ہے۔ تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اسکا اطلاق کیسے کیا جاتا ہے۔ یہاں سب سے پہلے ہم اس کے بنیادی تصورات کا جائزہ لیتے ہیں اس کے بعد اس کے مختلف پہلوؤں پر بحث کریں گے۔

Stop Loss Strategy کسے کہتے ہیں ؟

بین الاقوامی مارکیٹ کے سرمایہ کار اور ٹریڈرز اس اصطلاح سے واقف ہیں اور یہ محاورہ زبان زد عام ہے کہ ایک کامیاب ٹریڈر ہمیشہ اپنے نفع اور نقصان کا تعین ٹریڈ شروع کرنے سے پہلے کر لیتا ہے۔

Stop Loss ریئل مارکیٹ ایکشنز میں سے ایک ہے۔ جس کا مناسب انداز میں استعمال ہمیں ناقابل تلافی نقصانات سے بچا سکتا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ اپنے نقصان کی حد مقرر کرنا

بین الاقوامی مارکیٹ میں کی جانیوالی ٹریڈ ایک کھلے سمندر میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہے جس سے پہلے اپنے تمام ایڈوانٹیجز اور رسک فیکٹرز کا تخمینہ لگا کر انکی حدود متعین کرنا ضروری ہے۔ تا کہ ہمارا Portfolio مارکیٹ کے منفی موڈ سے ایک ہی دن میں ختم نہ ہو جائے۔ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چاہے آپ کماڈٹیز اور فوریکس میں ٹریڈ کر رہے ہوں یا پھر ایکوئیٹیز میں، بیک وقت کئی فیکٹرز کام کر رہے ہوتے ہیں۔

یہ تمام عوامل آپس میں مربوط بھی یو سکتے ہیں۔ جاپانی مرکزی بینک کی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) سے امریکی اور آسٹریلیئن ڈالر کی لیکوئیڈیٹی متاثر ہو جاتی ہے اور اسی طرح Chinese GDP Data سے بھی آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کے علاوہ گولڈ اور پلاٹینیئم کا ٹریڈنگ مومینٹم تبدیل ہو جاتا ہے۔ ایسے اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ کے تبدیل ہوتے ہوئے موڈ میں چھوٹے اور اوسط درجے کے ٹریڈرز بڑے نقصانات اٹھاتے ہیں۔

حکمت عملی کیسے مرتب کی جا سکتی ہے ؟

مارکیٹ میں کوئی بھی آرڈر لگانے سے پہلے ٹیکنیکی چارٹس، سپورٹ اور مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا مکمل جائزہ ضروری ہے۔ تا کہ نفع اور نقصان کی حدود (Stop Loss Limits) کا مناسب اطلاق کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ اپنے Portfolio کے سائز کو بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ نیز مارکیٹ موڈ کے مطابق اسے تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

یعنی اگر آپ اپنے لگائے ہوئے آرڈرز سے نفع حاصل کر رہے ہیں تو Stop Loss بھی تبدیل کرتے رہیں تا کہ آپ Profit Hunting میں بھرپور انداز میں کر سکیں لیکن نقصان کی صورت میں پورٹفولیو انتہائی کم متاثر ہو۔

 

کیا Stop Loss Strategy تبدیل کرتے رہنا چاہیئے ؟

جی ہاں۔ یہ ایک متحرک ٹریڈرز کی علامت ہے کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق اپنی پلاننگ کو بھی تبدیل کرتے رہنا چاہیئے۔ مثال کے طور پر آپ نے EURUSD کو 1.0800 پر خریدا اور اپنا Stop Loss آرڈر لگاتے وقت 1.0350 لگایا۔ تاہم مارکیٹ کی ٹریڈ مثبت انداز میں جاری رہی اور یورو کی قدر 1.0850 پر آ گئی۔ یہاں پر آپ اپنا اسٹاپ لوس بھی 1.0400 کر دیں گے۔ اس کے بعد یورو نے جارحانہ انداز میں اپنا سفر جاری رکھا اور 1.0900 کی سطح پر آ گیا۔ یہاں پر آپ اپنی حد نقصان (Stop Loss) کو بھی 1.0450 پر لے جائیں گے۔

اس طرح جیسے جیسے آپکی منتخب کردہ کرنسی یا کماڈٹی Gains حاصل کرتی رہی آپ بھی اپنی Limits کو تبدیل کرتے رہیں گے۔ یہاں تک کہ آپ کا Stop Loss بھی آپ کے Buying Level سے اوپر آ جائے گا۔

یہ صورتحال اس اعتبار سے اطمینان بخش ہو گی کہ مارکیٹ موڈ تبدیل ہونے اور صورتحال پلٹنے کی صورت میں بھی آپ نقصان کی بجائے مناسب گینز کے ساتھ اپنی ٹریڈ کو ختم کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ تاہم منافع کی حدود کا تعین بھی اسی انداز میں کرنا چاہیئے۔ اس طرح آپ مارکیٹ کے مثبت مومینٹم سے بھرپور فائدہ بھی حاصل کر سکیں گے اور خدانخواستہ صورتحال تبدیل ہونے پر ٹریڈنگ اسکرین بھی بند کرنے کے قابل ہوں گے۔

اگرچہ دنیا بھر کے سرمایہ کار منافع حاصل ہونے کی امید پر ہی ٹریڈ کر رہے ہوتے ہیں لیکن باڈی النور اور مارکیٹس کے وسیع تر موہوم کو سمجھتے ہوئے نقصان کیلئے بھی تیار رہنا چاہیئے اور وسیع البنیادی شعور کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیئے۔

ٹریڈنگ کی حدود کا تخمینہ کیسے لگایا جائے ؟

عملی طور پر یہ اسٹیپ انتہائی اہم ہے۔ حدود متعین کرنے سے پہلے اس دن کے ٹریڈنگ مومینٹم کا مکمل جائزہ لیں۔مثال کے طور پر اگر آپ گولڈ میں ٹریڈ کر رہے ہیں اور یورپی سیشن میں اپنی ٹریڈ شروع کر رہے ہیں تو ایشیائی سیشن سے Market Flow کا جائزہ لیں۔ کم از کم ی گھنٹوں کا ٹریڈنگ چارٹ دیکھیں۔ اس کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنی Profit And Loss Strategy کیلئے ذہن بنا سکیں۔ کیونکہ Flow سے آپ کو اس دن کی ٹریڈنگ رینج کا اندازہ ہو جائے گا۔

مندرجہ بالا مثال میں گولڈ کی ٹریڈنگ رینج اگر 1980 سے 2010 کے درمیان رہی ہے اور موجودہ لیول 1995 ہے تو یہ بنیادی طور ہر اس دن کا Midpoint یعنی وسطی نقطہ اور اینٹری کا بہترین پوائنٹ ہے۔ یہاں پر اگر میں ٹریڈ کر رہی ہوں گی تو میرا Stop Loss چارٹ کے مطابق 1980 ہو گا۔ جسے میں مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ تبدیل کرتی رہوں گی۔

کیا معاشی رپورٹس کے اجراء کی صورت میں بھی Stop Loss قائم رکھنا چاہیئے۔

سب سے پہلے تو اس دن اور سیشن کا اقتصادی کیلینڈر (Economic Calendar) کو پڑھیں۔ اگر کوئی اہم معاشی رپورٹ یا سروے جاری ہونے والا ہے تو اپنے Stop Loss کو تبدیل نہ کریں بلکہ اسے قائم رکھتے ہوئے ڈیٹا پبلش ہونے کا انتظار کریں۔ لیکن یہ انتہائی متحرک ہونے اور حاضر دماغی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

اگر تو رپورٹ آپکی ٹریڈ کے لحاظ سے ریلیز ہوئی ہے اور مارکیٹ توقعات کے مطابق ہے تو اپنی حد نقصان کو بالکل تبدیل مت کریں بلکہ مارکیٹ موڈ کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کریں۔ تاہم توقعات سے منفی رپورٹ آنے پر Stop Loss Hit ہونے کا انتظار نہ کریں اور اپنی پوزیشن کلوز کر دیں تا کہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو سکے۔

 

اس حوالے سے آنیوالی خبروں پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ آپ نے جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) 140 کی سطح پر خریدا۔ اور کرنسی انتہائی مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہی تھی۔ آپ کا اسٹاپ لاس 137 پر متعین ہے۔ بینک آف جاپان اچانک اوپن مارکیٹ بانڈز فروخت کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کا فیصلہ کیا ہونا چاہیئے ؟۔ یقینی طور پر اپنی حد نقصان ہٹ ہونے کے انتظار کی بجائے فوری طور پر پوزیشن کلوز کرنا۔ اس لئے مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے تمام عوامل اور خبروں پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

یاد رکھیں اگر مارکیٹ میں کوئی ردھم نہیں ہے اور آپ آپ اسکا کسی پیشگوئی کے قابل نہیں ہیں یا اسے سمجھ نہیں پا رہے تو وہ سیشن آپکے لئے نہیں ہے۔ اپنے پورٹفولیو اور توانائی کو اس سے بہتر سیشن کے لئے بچا کر رکھیں۔ کیونکہ آپ کی سرمایہ کاری وہ درخت ہے جس کا زندہ رہنا ضروری ہے۔ اسی پر آپکی ٹریڈ کا دارومدار ہے۔ اگر وہی کٹ جائے گا تو آپ مارکیٹ سے ہی آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

 

ایسی صورتحال میں سمجھ جائیں کے تھوڑے انتظار کے ساتھ اگلا بہتر دن آپ کا انتظار کر رہا یے۔ لیکن اسکے لئے شرط ہے کہ جلد بازی سے کام نہ لیں اور بھرپور حکمت عملی سے کام لیں۔ اس کے لئے آپ کی اپنی دلچسپی اور ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا مطالعہ ضروری ہے۔

بڑے بروکریج ہاؤسز عام طور پر ٹریڈنگ چارٹس کے مطابق ہی Stop Losses کی ایڈوائس جاری کرتے ہیں لیکن عالمی مارکیٹس کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ اور پوری دنیا کی  Central Trading Hub ہونے کی وجہ دے عالمی سطح پر ہونیوالے تمام واقعات اور خبریں اسکی لیکوئیڈیٹی کو تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

اس لئے آپ کو خود بھی متحرک اور چوکس ہونے کی ضرورت ہے تا کہ بدلتی ہوئی صورتحال میں کامیابی سے اپنے فیصلے کر سکیں۔  کیونکہ نفع اور نقصان دونوں کی آپکے Portfolio کے ہونے ہیں۔ اس لئے سمندر میں اترنے سے پہلے اس کی گہرائی اور موسمیاتی پیشنگوئیوں کو چیک کر لیں یعنی مارکیٹ کا مکمل معاشی تجزیہ کریں اور اپنے فیصلے تبدیل کرتے رہیں۔

حرف اختتام

کامیاب اور طویل المدتی ٹریڈ کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنی اسٹریٹجی خود متعین کریں۔ اگرچہ اس کے لئے اپنے ایڈوائزرز کی ہدایات اور مشوروں کو بھی ذہن میں رکھیں لیکن ٹیکنیکی چارٹس کا مطالعہ کر کے انٹرا ڈے اور ہولڈنگ ٹیکنیکس کا استعمال کریں تا کہ آپ بھی کامیاب سرمایہ کاروں میں شامل ہو سکیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button