GOLD محدود رینج میں۔ سرمایہ کار FOMC کے منتظر
GOLD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سرمایہ کار FOMC پالیسی ریٹ فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں جو دو روز سے جاری اجلاس کے اختتام پر آج FED کے سربراہ کریں گے۔ گولڈ اگرچہ 1930 ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے لیکن فیڈرل ریزرو کے فیصلے کا انتظار روائتی انداز میں مارکیٹ میں سونے کے ریٹ کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے۔
1900 ڈالرز کی طرف جانے کے بعد سونے کی قیمت گذشتہ ایک ہفتے کی سطح کے قریب دوبارہ بحال ہوئی ہے۔ سرمایہ کار شرح سود (Interest rate) میں کم اضافے کی توقع پر سونے کی قیمت میں آج رات FOMC کے بعد تیزی کی بڑی لہر کیلئے پرامید ہیں۔ تاہم اس کے بعد سرمایہ کار جمعرات کو یورپی مرکزی بینک (ECB) اور بینک آف انگلینڈ کی پالیسیوں کے اعلانات اور U.S Non Farm Payroll کا انتظار کریں گے۔ جس کے بعد گولڈ مارکیٹ کا ایک واضح سمت اختیار کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں گولڈ کی قیمت گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 1900 کی مضبوط سپورٹ سے اوپر ہے، اس دوران اس نے ایک بار 1940 کی سطح کو عبور کیا ہے۔ موجودہ خریداری کے رجحان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں 1950 سے اوپر جا سکتی ہیں لیکن معاشی اداروں کے بدلتے ہوئے تخمینوں پر نظر رکھتے ہوئے خریدار ابھی سائیڈ لائنز پر ہیں۔
اگرچہ FOMC کے عہدیدار اور پالیسی ساز اراکین گذشتہ ایک ماہ کے دوران نرم مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کے اشارے دے چکے ہیں لیکن معاشی ماہرین اپنی پیشنگوئیوں کی بنیاد جیروم پاول کی تیز طبیعت اور رجحان کی بنیاد پر رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز FOMC اجلاس میں 2022ء کے آخری کوارٹر میں U.S Employment Cost میں ہونیوالے معمولی اضافے پر بحث کرتے رہے۔ اسی وجہ سے Citi اور ING بینکس نے غیر متوقع پالیسی ریٹس کا خدشہ ظاہر کیا۔
گولڈ کے سرمایہ کار کن لیولز پر فوکس رکھے ہوئے ہیں ؟
گولڈ کی اہم ترین سپورٹ 1910 اور نفسیاتی لیول 1900 ہے۔ اس کے بریک ہونے تک اس کی مثبت ریلی اور اسٹرینتھ قائم رہے گی۔ دوسری بڑی سپورٹ 1895 ہے۔ جبکہ اس کے بعد بیئرش چینل شروع ہو جاتا ہے اوپر کی طرف 1935 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) ہے جسے گولڈ دس روز سے ٹیسٹ کر رہا ہے۔ دوسری مزاحمتی حد 1950 کو عبور کرنے کے لئے اسے مثبت ٹریگر اور اسٹرینتھ کی ضرورت ہے جو کہ آج رات فیڈ کے فیصلے کے مارکیٹ توقعات کے مطابق کم شرح سود کے اعلان سے حاصل ہو سکتی ہے۔
معاشی ماہرین تیزی کی بڑی لہر کی بجائے Non Farm Payroll تک چھوٹی مستحکم ریلی کی پیشگوئی کر رہے ہیں جس کا اعلان 2 فروری کو ہو گا۔ اسی روز یورپ اور انگلینڈ کے اہم فئصلے بھی سرمایہ کاروں کو حتمی ڈائریکشن دیں گے۔ ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔