Gold Price تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ، US ISM PMI توقعات کے برعکس 46.7 percent پر آ گیا .
Bright Metal is trading above 2050 Dollars during US Sessions
Gold Price تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے ، US ISM PMI توقعات کے برعکس 46.7 percent پر آنے کے بعد سنہری دھات کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا. جس کے بعد یہ US Sessions کے دوران گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح 2050 ڈالرز سے اوپر آ گئی ہے .
US ISM PMI کی تفصیلات
Institute of supply Management کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 46.7 رہی جبکہ اس سے قبل 47.6 کی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔ نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 42.6 فیصد سے بڑھ کر 45.6 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح اگرچہ یہ سروے ڈیٹا توقعات سے منفی ہے۔ تاہم نئے فیکٹری آرڈرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے معیشت کا مثبت پہلو ظاہر ہو رہا ہے۔
انڈسٹری کی ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 48.4 فیصد رہا۔ جبکہ 43.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Prices paid میں اضافے کا پہلو Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے اور اس سے Federal Reserve کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Rate Hike Program جاری رکھنے کا جواز پیدا ہو گیا ہے۔
Gold Price پر اثرات.
ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں مندی واقع ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں کمی سے Gold میں تیزی کی ریلی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ سنہری دھات 15 ڈالرز اضافے کے ساتھ تین ماہ کے بعد 2050 ڈالرز فی اونس سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔