مثبت امریکی CPI کے گولڈ اور دیگر کماڈٹیز پر اثرات

آج امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر شدید گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ کماڈٹیز اور دیگر عالمی کرنسیز کی قدر میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد سونا (Gold) 37 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1819 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ سنہری دھات نے جون 2022ء کے بعد پہلی بار 1815 کی سطح پر آ گیا ہے ۔ گولڈ کی طلب (Demand) میں افراط زر (Inflation) میں کمی کے بعد زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف Platinum بھی 47 ڈالرز تیزی کے ساتھ 1049 ڈالرز فی اونس جبکہ Palladium بھی 96 ڈالرز کی زبردست تیزی کے ساتھ 1975 کی سطح پر انتہائی جارحانہ انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) بھی یوکرائن جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار 24.03 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ذرائع توانائی (Energy Resources) کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسوقت Brent آئل 1.91 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 79.53 اور WTI آئل 74.61 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی ہیٹنگ آئل بھی 2.11 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 80.57 ڈالرز فی سو ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ کوئلہ (Coal) آج 1.50 ڈالرز منفی سمت میں 259 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) اسوقت 0.49 ڈالرز مستحکم ہو کر 7.01 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر موجود ہے۔

صنعتی دھاتوں میں مجموعی طور پر CPI رپورٹ کے ریلیز ہونے کے بعد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ تانبا (Copper) اسوقت 8100 ڈالرز فی ٹن (3.92 ڈالرز فی پونڈ) میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ ایلومینیئم واحد صنعتی دھات ہے جو کہ 41 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 2456 ڈالرز فی ٹن پر مثبت انداز کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ خام لوہا (Iron ore) 1 ڈالر کی کمی کے ساتھ 109.47 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر اور Lead اسوقت 19 ڈالرز کی گراوٹ کے بعد 2170 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف پیتل (Tin) کی قدر میں بھی شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 800 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 23874 پر منفی سمت میں گامزن ہے۔ سفید دھات (Nickel) بھی 552 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 29306 پر گراوٹ کا شکار ہے۔

آج امریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے بعد زرعی اجناس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گندم 4.25 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 307 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ Soyabeans بھی 19 ڈالرز کے اضافے کےساتھ 454 ڈالرز فی ٹن اور Palm Oil رپورٹ کے ریلیز ہونے کے بعد 200 رنگٹس کی کمی کے بعد 3700 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ مکئی (Corn) بھی 6.42 ڈالرز پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ کپاس (Cotton) 0.01 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 0.86 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button