مغربی اتحاد کی جانب سے روسی کروڈ آئل کی قیمت کو محدود کرنے کا اعلان

امریکہ اور اسکے اتحادی روسی Crude oil کی قیمتوں کو محدود کرنے کے منصوبے (Price Cap Plan) پر متفق ہو گئے ہیں۔ معروف امریکی جریدے Wall Street Journal نے دعوی کیا ہے کہ مغربی اتحاد نے 5 دسمبر 2022ء سے روسی خام تیل کی قیمتوں کو 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اس سے پہلے اس مسئلے پر یورپی ممالک میں شدید اختلافات دیکھنے میں آئے تھے۔

معاشی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ اس جی۔سیون، یورپی یونین اور آسٹریلیا اگلے ہفتے کے دوران مجوزہ پابندیوں کا اعلان کریں گے اور ان کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ جبکہ روسی آئل ٹینکرز کی Shipments کی انشورنس پر بھی سخت شرائط عائد کی جائیں گی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ورلڈ میری ٹائم انشورنس اور فائنانسنگ پر پرطانوی حکومت کا مکمل کنٹرول ہے۔ اس کمپنی کی کلیئرنس کے بغیر بین الاقوامی سمندروں میں کسی بھی آئل ٹینکر کی نقل و حرکت ممکن نہیں ہے۔ دوسری طرف روس کی طرف سے ان پابندیوں کے شدید ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button