کماڈٹیز اپڈیٹ: گولڈ مستحکم،خام تیل کی قدر میں معمولی اضافہ

آج کماڈٹیز مارکیٹ میں سونا (Gold) اپنی گزشتہ روز کی سطح 1707 ڈالرز فی اونس پر مستحکم نظر آ رہا ہے آج کی متوقع امریکی CPI رپورٹ کے انتظار میں زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں لیکن آج شام کو اس ڈیٹا کے اجراء کے بعد کماڈٹیز بالخصوص سنہری دھات کی قدر میں خاصا اتار چڑھاؤ متوقع ہے ۔ جبکہ پلاٹینیم (Platinum) 5 ڈالرز اضافے کے ساتھ 994 ڈالرز فی اونس کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیم (Palladium) کی قدر میں 7 ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 1869 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔ چاندی (Silver) بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 21.15 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ صنعتی بیرومیٹر کہلانے والی دھات تانبا (Copper) کی Nasdaq میں فی یونٹ قیمت 3.70 ڈالر جبکہ کماڈٹیز مارکیٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ڈالر اضافے کے ساتھ 8 ہزار کی مزاحمتی سطح عبور کرتے ہوئے 8033 ڈالرز فی ٹن پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل (Crude Oil ) کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ آئل (Brent Oil ) کی قدر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 92.48 ڈالرز فی بیرل پر آ گئی ہےجبکہ WTI کی قمت بھی چند سینٹس کے معمولی اضافے (0.001 ) کے ساتھ 85.64 ڈالرز فی بیرل پر آ گئی ہے۔ قدرتی گیس (Natural Gas) اپنی کل کی قیمت 5.95 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ دوسری طرف اجناس (Grains) میں کپاس (Cotton) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.63 ڈالرز کمی کے بعد 0.86 ڈالرز فی پونڈ پر آ گئی جبکہ گندم (Wheat) 0.023 فیصد گراوٹ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں 328.25 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے پام آئل (Palm Oil) کا جو کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 ڈالرز (3 فیصد) کی کمی کے ساتھ 4132 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button