کماڈٹیز اپڈیٹ: گولڈ، پلاٹینئم اور کروڈ آئل مستحکم، گندم کی قدر میں کمی

کماڈٹیز مارکیٹ میں سونے (Gold) کی قدر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1771 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری طرف پلاٹینئم (Platinum) 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 1023.50 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیئم کی قدر میں آج گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ اور یہ 13.50 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2027 ڈالرز فی اونس پر منفی سمت میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ صنعتی بیرومیٹر کہلانے والی دھات تانبا (Copper) کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 95 ڈالرز کم ہو کر 8345.50 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔

آج قدرتی گیس کی قدر گذشتہ روز کی سطح 6.05 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر مستحکم ہے۔ جبکہ خام تیل (Crude Oil) کی قیمتیں اپنی گذشتہ روز کی سطح پر معمولی اضافے کے ساتھ مستحکم ہیں۔ برینٹ آئل (Brent) 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 92.89 اور ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل (WTI) بھی 16 سینٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 85.37 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گندم (Wheat) کی قدر میں 3.75 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 323.25 ڈالرز فی ٹن پر آ گئی ہے۔ جبکہ پام آئل (Palm Oil) 27 رنگٹس کی کمی کے ساتھ 4 ہزار رنگٹس سے نیچے 3993 رنگٹس فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ سویابین (Soyabean) کی قیمت بھی اپنی کل کی سطح سے 0.17 فیصد معمولی کمی کے ساتھ 14.42 ڈالرز فی من کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے کپاس کا جو کہ 0.01 ڈالر اضافے کے ساتھ 0.86 ڈالرز فی پونڈ می سطح پر آ گئی ہے اور مکئی (Corn) جو کہ اپنی 24 گھنٹے قبل کی سطح 6.56 ڈالرز فی من پر فروخت ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button