کماڈٹی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قدر میں واضح کمی، سونا(Gold ) 1740 ڈالرز فی اونس کی سطح سے نیچے آ گیا۔

عالمی کماڈٹیز مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قدر میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ حقیقی زر سونا( Gold ) دو ہفتوں کے بعد دوبارہ 1740 ڈالرز فی اونس کی سطح دے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ چاندی اور پلاٹینیم کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں روسی سونے کی رسد پر پابندی کے بعد سونے کی رسد عدم مستحکم ہوئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ روس دنیا میں گیس اور تیل کے علاوہ سونا( Gold) پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور یوکرائن جنگ کے بعد مغربی دنیا نے روسی سونے کی سپلائی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں تا کہ اس سے حاصل شدہ ریونیو کو یوکرائن جنگ میں استعمال نہ کیا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button