گولڈ اور کروڈ آئل مستحکم، قدرتی گیس کی قدر میں کمی
آج کماڈٹی مارکیٹ میں گولڈ اور کروڈ آئل کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے جبکہ قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سونا ( Gold) آج 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 1799 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ Platinum بھی 4 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1024 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Palladium کی قدر میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ 20 ڈالرز اوپر 1917 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔ چاندی (Silver) موجودہ سیشن کے دوران 0.13 فیصد نیچے 23.09 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔
صنعتی دھاتوں میں آج ایلومینیئم کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ جس کے بعد یہ 75 ڈالرز اضافے کے ساتھ 2549 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ تانبا (Copper) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 8250 ڈالرز فی اونس (3.86 ڈالرز فی پونڈ) میں فروخت ہو رہا ہے۔ سفید دھات (Nickel) آج کے سیشن میں 210 ڈالر اضافے کے ساتھ 27135 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
قدرتی گیس (Natural Gas) 5 فیصد کمی کے ساتھ 5.92 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ جبکہ Brent آئل 0.06 فیصد اوپر 85.62 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف WTI بھی 0.16 فیصد کے اضافے سے 80.53 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ کوئلہ (Coal) 3 ڈالرز تیزی کے ساتھ 268 ڈالرز فی ٹن اور Heating Oil اسوقت بغیر کسی تبدیلی کے 83.74 ڈالرز فی سو لٹر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
زرعی اجناس میں آج منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ گندم (Wheat) 5.75 ڈالر کی کمی کے ساتھ 320 ڈالرز فی ٹن اور کپاس (Cotton) 0.73 فیصد مندی کے ساتھ 0.85 ڈالرز فی پونڈ پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ دوسری طرف Palm Oil موجودہ سیشن کے دوران 102 رنگٹس کمی کے ساتھ 3901 ملائیشین ڈالرز فی ٹن اور مکئی (Corn) 0.28 فیصد اوپر 6.37 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔