گولڈ اور کروڈ آئل کی قدر میں کمی، قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ

آج کماڈٹی مارکیٹ میں سونے (Gold) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سنہری دھات 7.44 ڈالرز کمی کے ساتھ 1789 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ Platinum بھی 12.50 ڈالرز نیچے 1016 ڈالرز پر فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ Palladium آج 10 ڈالرز کمی کے ساتھ 1940 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ چاندی (Silver) آج 0.72 فیصد گراوٹ کے ساتھ 23.30 کی سطح پر آ گئی ہے۔

صنعتی دھاتوں میں معاشی ترقی اور کساد بازاری (Recession) کا بیرومیٹر تانبا (Copper) آج 46 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 8490 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایلومینیئم بھی 25 ڈالرز نیچے 2473 ڈالرز فی ٹن پر فروخت ہو رہا ہے۔ Lead کی قدر میں 8.70 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2206 ڈالرز فی ٹن جبکہ سفید دھات (Nickel) 1224 ڈالرز کی غیر معمولی گراوٹ کے بعد 29838 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ پیتل (Tin) آج 324 ڈالرز نیچے 24674 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی قدرتی گیس (Natural Gas) کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام سے لے کر اب تک Henery Hub کی سپلائی میں کمی اور طلب (Demand) میں اضافہ ہونے کے بعد قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں امریکی گیس 6.88 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ عالمی ادارہ برائے توانائی نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے بعد امریکہ میں بھی رواں موسم سرما کے دوران گیس کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

کروڈ آئل کا جائزہ لیں تو Brent Oil آج 0.61 کی کمی کے ساتھ 76.21 ڈالر فی بیرل اور 0.18 ڈالرز کمی کے ساتھ 71.32 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کوئلہ (Coal) 7.50 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 260 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی Heating Oil آج 0.53 ڈالرز اضافے کے بعد 74.23 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

زرعی اجناس میں گندم (Wheat) آج 5 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 302 ڈالر فی ٹن جبکہ Soyabeans بھی 0.80 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 473 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ دوسری طرف Palm Oil موجودہ سیشن کے دوران 40 ڈالرز اضافے کے ساتھ 3900 ڈالرز فی ٹن اور کپاس (Cotton) 0.83 فیصد تیزی کے ساتھ 0.86 ڈالر فی پونڈ پر ٹریڈ آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button