گولڈ، کروڈ آئل اور قدرتی گیس کی قدر مستحکم

آج کماڈٹیز مارکیٹ میں گولڈ، کروڈ آئل اور قدرتی گیس کی قیمتیں مستحکم نظر آ رہی ہیں۔ ڈالر انڈیکس (DXY) اور بانڈز کی Gains میں کمی کے بعد آج سونا (Gold) اپنی رواں ہفتے کی سطح 1740 ڈالر تک نیچے آنے کے بعد دوبارہ مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور 11 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1751 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ Platinum بھی 11 ڈالرز قدر میں اضافے کے بعد 1004 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف Palladium کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے ساتھ 1855 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

خام تیل (Crude Oil) کی قدر بھی مستحکم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ Brent اپنی گذشتہ روز کی سطح سے 1 ڈالر کی تیزی کے ساتھ 83.31 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا ہے۔ جبکہ WTI بھی اتنے اضافے کے ساتھ ہی 77.40 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قدرتی گیس (Natural Gas) 0.31 ڈالرز مستحکم ہو کر 7.27 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ اور Heating Oil آج 1 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 86.12 ڈالرز فی سو لٹر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

زرعی اجناس میں گندم 3.75 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 328 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ مکئی (Corn) بھی 0.1 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 6.69 ڈالرز فی من میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ دوسری طرف Soyabeans کی قدر میں 0.51 فیصد کی تیزی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 410 ڈالرز فی من کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اگر کپاس (Cotton) کی جائزہ یہ 4 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 0.80 ڈالرز فی پونڈ میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ Palm Oil آج 42 رنگٹس اوپر 4102 ملائیشین رنگٹس فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button