پلاڈیئم میں بحالی کی لہر، اہم نفسیاتی ہدف عبور کر گئی۔

پلاڈیئم کی قدر میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران یہ دوبارہ 14 سو ڈالرز کی اہم نفسیاتی سطح عبور کر گئی ہے۔

FOMC Minutes کے اثرات

گذشتہ رات FOMC Minutes کے اجراء کے بعد 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں آنیوالی تیزی کے نتیجے میں دیگر دھاتوں کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔ ان کے برعکس پلاڈیئم اپنی قدر کسی حد تک بحال کرنے میں کامیاب رہی۔

فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی مئی 2023ء کی میٹنگ کے دوران پالیسی ساز اراکین نے اتفاق کیا کہ افراط زر (Inflation) کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ریٹس ریزنگ سائیکل کو یکدم ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ فیصلے معاشی صورتحال کے مطابق ہونے چاہیئں۔ ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر کو سپورٹ کرنیوالا یہ واحد پہلو ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی ممبرز کی رائے یہ تھی کہ ٹرمینل ریٹس میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے گروتھ ریٹ متاثر ہو رہا ہے۔ لیکن پالیسی میکرز کی اکثریت متفق تھی کہ عالمی معاشی بحران اور کساد بازاری (Recession) کی صورتحال کے مطابق کیش ریٹس میں اضافہ بند نہیں کرنا چاہیئے۔

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد مارکیٹ توقعات کے برعکس پلاڈیئم اپنی کئی ہفتوں کی کم ترین سطح 1397 سے دوبارہ اوپر کی طرف بحال ہوئی۔ بالخصوص ایشیائی سیشنز کے آغاز پر موجودہ لیول پر خریداری کی لہر نظر آ رہی ہے۔

پلاڈیئم کا تعارف

پلاڈیئم انتہائی قیمتی دھاتوں میں سے ایک ہے۔ جسے گولڈ، ڈائمنڈ، سلور اور پلاٹینیئم کی طرح نہ صرف انتہائی مہنگے زیورات میں ۔ بلکہ آٹو موٹیو انڈسٹری، ادویہ سازی اور بھاری مشینری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکے سب سے بڑے ذخائر روس، جنوبی افریقہ، کینیڈا، چین، کانگو اور امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔ روس اور چین عالمی رسد کا 60 فیصد مہیا کرتے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

اسوقت پلاڈیئم اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسکی قریب ترین ٹرینڈ لائن MA20 ہے جو کہ 1416 پر ہی موجود ہے یعنی بالکل آخری قیمت کے اوپر۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 پر موجود ہے جو کہ Over Sold Territory کے اندر موجود ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یہاں سے یہ باؤنس بیک لے سکتا ہے۔گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 1390 سے 3400 ڈالرز کے درمیان رہی ہے۔

 

اسکے سپورٹ لیولز 1400، 1300 اور 1200 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1700, 1900 اور 2200 ڈالرز پر ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button