امریکی نان فارم پے رول (Non Farm Payroll ) کے سونے کی قدر پر ممکنہ اثرات کا جائزہ

آج امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (Non Farm Payroll Report ) جاری کی جا رہی ہے۔ ماہرین معاشیات اور اور عالمی معاشی اداروں کی طرف سے جاری کی گئی پیشگوئیوں کے مطابق رپورٹ کے اعداد و شمار گذشتہ ماہ کی نسبت خاصے منفی ہو سکتے ہیں اور اس دوران اندازے کے مطابو امریکی لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل ستمبر 2022ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ 63 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا۔ روائتی طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ اس سے قبل جاری کی جانیوالی رپورٹس کے بعد سونے (Gold ) کی قیمتوں پر کبھی اثر انداز نہیں ہوئیں۔ امریکی یورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس (Bureau of Labour Statistics ) آج عالمی وقت کے مطابق 12-30 بجے لیبر رپورٹ (Labour Report ) جاری کرے گا۔

مروجہ طریقہ کار۔

اگر گزشتہ رپورٹس کے اجراء سے پندرہ منٹس پہلے اور آدھا گھنٹہ بعد کی سونے کی قدر کا جائزہ لیں تو تجزیئے سے اندازہ ہوتا ہے کہ نان فارم رپورٹ سونے اور قیمتی دھاتوں کی قدر پر فوری طور پر گہرے اثرات مرتب نہیں کرتیں اور نہ ہی انکی طلب (Demand ) متاثر ہوتی ہے۔ لیکن تشویشناک رپورٹس چونکہ ڈالر انڈیکس (DXY ) کو متاثر کرتی ہیں لہذا کماڈٹی مارکیٹ بھی جزوی طور پر ان سے ضروری متاثر ہوتی ہیں اور سرمایہ کاری کا رجحان کماڈٹیز کی طرف منتقل ہو جاتا ہے لیکن وہ بھی ایک محدود رینج میں۔ تاہم مثبت لیبر رپورٹ کی صورت میں کماڈٹی مارکیٹ میں کبھی گراوٹ نہیں دیکھی گئی۔ مثال کے طور پر فروری 2022 ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 5 لاکھ 73 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا اور ڈالر انڈیکس میں بھی تیزی رہی لیکن سونے (Gold ) اور قیمتی دھاتوں کی قدر میں محض 20 ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ موجودہ عالمی معاشی بحران کے دوران سونا امریکی ڈالر سے مخالف سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے جس سے عالمی مالیاتی نظام عدم استحکام کا شکار ہے۔

سابقہ اعداد و شمار کیا کہتے ہیں ؟

اگر ستمبر 2022ء کی نان فارم ہے رول رپورٹ کا جائزہ لیں تو اس میں انڈیکس میں 0.14 فیصد اضافہ ہوا۔ لیکن اسکے پندرہ منٹس کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کی کمی واقع ہوئی۔ جبکہ ایک گھنٹے کے بعد بھی 9 ڈالر کی کمی برقرار رہی جبکہ 4 گھنٹوں کے بعد قیمت واپس اپنی ٹرینڈ لائن کی طرف آ گئی۔ اسی طرح اگست 2022 ء کے دوران بھی لیبر انڈیکس میں 0.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گیا۔ تاہم رپورٹ کے اجراء سے پندرہ منٹس کے دوران سونے کی قدر میں 6 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا۔ جو کہ رپورٹ کے شائع ہونے کے ایک گھنٹے بعد بھی برقرار رہا۔ لیکن 4 گھنٹوں کے بعد یہ اضافہ بڑھ کر 9 ڈالر تک پہنچ گیا۔

ان اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دراصل سونے کی قدر ہر ڈالر انڈیکس اثر اندار ہوتا ہے اگر معاشی رپورٹس میں افراط زر (Inflation rate ) بڑھ جائے تو سونے اور دیگر کماڈٹیز کی قدر میں بھی اضافہ ہو جاتا ہوتا ہے کیونکہ سرمایہ کاری کا رجحان فاریکس (Forex ) سے سنہری دھات کی طرف منتقل ہو جاتا ہے اور ڈالر انڈیکس کے بڑھنے کی صورت میں کماڈٹیز کی طلب میں کمی آ جاتی ہے۔ گزشتہ 27 رہورٹس میں سے 15 بار اعداد و شمار مثبت جبکہ 12 بار منفی رہے۔ تاہم سونے کی قدر میں 15 منٹس کے دوران 3 سے 5 ڈالر تک متاثر ہوئیں جبکہ ایک گھنٹے کے بعد ان کے معمول پر آنے کا عمل شروع ہو گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button