Silver Price ایشیائی سیشنز میں 24.70 کے قریب مستحکم، US Bonds Yields میں 7 بنیادی پوائنٹس کی کمی

Chinese Statements on Recovery Plan and Middle East Tensions helped Precious Metal for recovery

Silver Price ایشیائی سیشنز میں 24.70 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے  رہی ہے . آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز Geopolitical Tensions کی وجہ سے US Dollar دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . علاوہ ازیں PBOC کی طرف سے Foreign Exchange Reserves کی Precious Metals میں تبدیلی سے بھی نقرئی دھات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

Security Council میں Ceasefire Resolution منظور، تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار.

United Nations کی Security Council  نے گزشتہ رات  Isarael اور Hamas کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ United States  کی جانب سے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا گیا۔ اس قرارداد میں تمام مغویوں کی بھی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے.

پندرہ ارکان پر مشتمل  Security Council کے باقی 14 اراکین نے اس Ceasefire Resolution کے حق میں ووٹ دیا، جسے سلامتی کونسل کے  اکثریتی دس منتخب اراکین نے تجویز کیا تھا۔ امریکہ آج تک Gaza Strip  میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کے متن میں Ceasefire کے الفاظ کے استعمال کے خلاف تھا اور اس نے اپنے اتحادی ملک Israel کی حمایت میں اس سے قبل تین قرار دادیں ویٹو کر دی تھیں ۔

تاہم عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج کی ووٹنگ میں USA قرارداد کو ویٹو کرنے کی بجائے غیر حاضر رہا۔

اس پرشرفت کے فوری بعد Gaza کے مختلف علاقوں میں Israeli حملوں میں شدت دیکھی گئی . جس سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . یہی وہ محرک ہے جو کہ US Dollar کے دفاعی انداز اختیار کرنے جبکہ  Silver اور Gold سمیت تمام Commodities کی طلب میں اضافے کا سبب بنا . Asian Sessions کے آغاز پر 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں 7 بنیادی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی.

Silver Price ایشیائی سیشنز میں 24.70 کے قریب مستحکم، US Bonds Yields میں 7 بنیادی پوائنٹس کی کمی
US Bonds Yields

Rafah Operation کی مخالفت اور Silver Price پر اثرات.

اس سے قبل  US Vice President کملا ہیرس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ Israel کو خطے میں امن کیلئے Rafah Operation سے گریز کرنا چاہیے اور اس معاملے پر صیہونی ریاست کو امریکی تحفظات بارے آگاہ کر دیا گیا ہے.   اس سے قبل  صدر جو بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر نیویارک میں صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں  امید ہے کہ بہت جلد وہ Ceasefire دیکھیں گے. ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ Hamas کی جانب سے پیش کی گئیں تمام شرائط اسرائیلی حکومت نے مسترد کر دی ہیں .

ان خبروں کے سامنے آنے پر آج Asian Sessions سے ہی  Silver Price میں اہم نفسیاتی ہدف کے قریب تیزی دیکھی گئی جبکہ US Dollar اس دوران دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے.

Economic Recovery کے لئے  Chinese Government کے اقدامات.

اختتام ہفتہ پر Economic Recovery کی از سر نو بحالی کے بارے میں چینی حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے دئیے گئے بیانات سے بھی Silver کی خرید داری  کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . جس کے بعد نقرئی  دھات  چار گھنٹوں کے دوران 2 فیصد کی بحالی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے .

Peoples Bank of China کی طرف سے Open Market Intervention آج سارا دن جاری رہی  .  Chinese Government کی طرف سے یہ اقدام USDCNY کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اس دوران Foreign Exchange Reserves کی بڑی مقدار کو Silver اور Gold کے علاوہ Australian اور New Zealand Dollars میں تبدیل کیا گیا ہے .

یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ان Currencies کے علاوہ Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. 

Silver Price کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 24.10 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .Asian Session  کے آغاز پر  Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver during Asian Sessions
Silver Price during Asian Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button