سونا ( Gold ) گزشتہ 10 دن کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ۔
بنیادی تجزیہ
آج ایشیائی سیشن (Asian Sessions ) کے اختتام تک مستحکم نظر آنے والا سونا (Gold ) یورپی سیشنز (European Sessions ) تک 25 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1640 ڈالرز فی اونس تک گراوٹ کا شکار ہوا۔جس کی بنیادی وجہ آج 10 سالہ امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز (U.S Treasury Bonds ) کی قدر میں 1 فیصد تک اضافے کے بعد دوبارہ 4 فیصد کی حاصلات (Gains ) تک پہنچنا تھا۔ جس کے بعد امریکی سیشنز تک سونا(Gold ) اپنی کھوئی ہوئی قدر کو بحال نہ کر سکا۔ جبکہ اسکی دوسری بڑی وجہ بدھ کے روز امریکی فیڈرل ریزرو (Federal reserve ) کی شیڈولڈ میٹنگ ہے۔ جس میں 75 بنیادی پوائنٹس کی شرح سود (Interest Rate کا متوقع اضافہ ہے۔ جس کے بعد اسٹاکس اور فاریکس مارکیٹ کے دوبارہ نیچے جانے اور امریکی ڈالر (USD ) کی بڑی پیشرفت کا امکان ہے کیونکہ امریکی معیشت کی سست روی کے نتیجے میں افراط زر (Inflation rate ) ایک بار پھر دوہرے ہندسے تک پہنچ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC ) بدھ کے روز سخت مانیٹری پالیسی کا اعلان کر سکتی ہے۔ اسی وجہ سے سنہری دھات کی طلب (Demand ) میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ ۔
سونا (Gold ) آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ کا شکار ہے اور 1635 ڈالر کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہے اور اپنی ٹرینڈ لائن 100SMA کا 61.8 فیصد جبکہ 100SMA کا 21 فیصد کھو چکا ہے۔ یہاں سے نیچے سونے کی بڑی سپورٹ 1615 ڈالر ہے جو کہ سونے کی 200SMA کی ٹرینڈ لائن کی کم ترین سطح بھی ہے۔ جبکہ دوسری بڑی سپورٹ 1590 اور تیسری سپورٹ 1565 ہے۔ اگر اوپر کی طرف جائزہ لیں تو پہلی نفسیاتی حد (Resistance ) 1665 دوسری بڑی نفسیاتی حد 1685 اور تیسری نفسیاتی حد 1710 ہے۔ جبکہ 1685 کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے بعد سونا (Gold ) انتہائی Bullish مومینٹم اختیار کر لیتا ہے۔ جس کےBullish Pull کے ساتھ یہ 1700 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target ) اور 1710 کی اپنی تیسری اور اہم ترین نفسیاتی حد کو عبور کر لیتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز 100SMA میں اس کی اوسط قیمت کی پیشگوئی (Average Forecast آنے والے سیشنز کے دوران 1659 ظاہر کر رہے ہیں جبکہ یہ ابھی تک اس کا جھکاؤ Bullish ہی ہے۔ اور یہ 1615 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑنے تک Bullish ہی رہے گا تاہم 35 فیصد کے قریب سرمایہ کار Sideways ظاہر ہو رہے ہیں تاہم اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) ابھی تک Bullish ہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔