سونے کی قدر میں کمی۔ وجوہات اور پیشگوئیاں

آج یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں سونے کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جمعے کے دن سے امریکی پے رول رپورٹ (U.S Payroll Report) کے اجراء کے بعد سے امریکی ڈالر (U.S Dollars ) اور بانڈز کی حاصلات ( Gains ) کے نتیجے میں سونا ( Gold ) اگرچہ دباؤ کا شکار تھا تاہم 17 سو ڈالر کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا تھا۔ تاہم آج کولمبس ڈے پر امریکی مارکیٹس (U.S Markets ) کے بند ہونے پر جہاں سونے اور کماڈٹیز پر دباؤ کم ہونے کی امید تھا وہیں روس کی طرچ سے یوکرائن پر میزائل حملوں کے بعد سونے اور دیگر کماڈٹیز کی فروخت کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ آج سونے نہ صرف 1695 ڈالرز فی اونس کی سطح سے نیچے آیا ہے اپنی 50 دن کی Simple Moving Average یعنی SMA سے 1.5 فیصد نیچے آ کر اسوقت 1668 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے جہاں سے کسی بھی وقت اپنی ٹرینڈ لائن کو توڑتے ہوئے 1645 ڈالرز کی دودری نفسیاتی سپورٹ (S2 ) سے نیچے آ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 100 گھنٹوں میں ایک بار سونے (Gold ) نے 1645 کی نفسیاتی سطح کو توڑا ہے۔

جمعے کے دن سے ڈالر انڈیکس (DXY ) 34 فیصد اور امریکی محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز کی قدر میں 5 فیصد کے قریب اضافہ ہو چکا ہے۔ ادووت کماڈٹیز، اسٹاکس اور کرپٹو کرنسیز میں کھربوں ڈالر کے سرمائے کا انخلاء ہو چکا ہے جو کہ عالمی مارکیٹس اور دنیا کی تمام معیشتوں کے لئے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ سونا عالمی مالیاتی نظام میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جب کوئی ملک دیوالیہ ہو جائے تو یہ سونا ہی ہے جو کہ اس ملک کے اثاثہ جات کے تعین اور کرنسی کی قدر کے ازسر نو تعین کا بنیادی یونٹ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس ملک کے پاس ڈالرز کا اسٹاک ناکافی ہونے کی بنیاد پر ہی اسے عالمی مالیاتی ادارو۔ کی طرف سے دیوالیہ قرار دیا جاتا ہے جس کے بعد سونا ہی اس ملک کی ازسر نو معاشی بحالی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ موجودہ حالات میں عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کار ایک عجیب کشمکش کے شکار ہیں ۔ یورپ میں کسی بھی فریق کی جانب سے ہونے والی غلطی دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر سکتی ہے۔ ان زمینی و جغرافیائی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے سرمایہ کار ایسے تمام اثاثہ جات فروخت کر رہے ہیں جن میں رسک فیکٹر موجود ہے۔ سونا اسوقت کساد بازاری (Recession ) کو روکنے کے لیے اپنا کردار کیوں ادا نہیں کر رہا۔ تو اسکا جواب امریکی ڈالر کی حاصلات میں ہونے والا مسلسل اضافہ ہے۔ چنانچہ ہم گزشتہ 100 دن کی Simple Moving Average کا جائزہ لیں تو سونا 1617 ڈالر سے نیچے نہیں آیا ۔ لیکن بڑے Selling Pressure اور بیئرش مومینٹم کے زیر اثر 1442 ڈالر کی سطح ( کورونا کی عالمی وباء کے دوران 2020 ء کی کم ترین نفسیاتی سپورٹ) دو Panic Sessions کے نتیجے میں حاصل ہو جائے گی۔ اسوقت سنہری دھات گزشتہ 20 دن کی Simple Moving Average سے 61.8 کی Retracement پر موجود ہے۔ اور Bearish Trend کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایسے میں اگلے چند گھنٹوں کے دوران 1645 ڈالرز تک گراوٹ یقینی طور پر نظر آ رہی ہے جس کے بعد نیچے کے دو سپورٹ لیولز (S1 and S2 ) 1614 اور 1600 ڈالر ہیں ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کی اس جگہ پر ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس اپبے بیئرش مومینٹم میں ہے لیکن اس کے باوجود سونا 1614 کی سطح سے دوبارہ اوپر کی نفسیاتی حدوں (Resistance Levels ) کو دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے یہی اس کی ٹرینڈ لائن ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button