Australian Retail Sales Report ریلیز ، AUDUSD میں بحالی کی لہر

جولائی 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز توقعات سے زیادہ رہی۔

Australian Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران Aussie ڈالر 0.6450 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

Australian Retail Sales Report کی تفصیلات

Australian Retail Sales Report

آسٹریلوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی 2023ء کے دوران ملکی ریٹیل سیلز میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 0.8 فیصد تھی۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ سالانہ ریٹیل سیلز 2.1 فیصد پر آ گئی ہے۔ اس طرح مسلسل تین ماہ کے منفی اعداد و شمار پرنٹ کرنے کے بعد یہ پہلی مثبت رپورٹ آئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

توقعات سے زیادہ مثبت ڈیٹا سامنے آنے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ 0.48 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6431 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 0.6394 سے 0.6440 کے درمیان ہے۔

Australian Retail Sales Report ریلیز ، AUDUSD میں بحالی کی لہر

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button