گولڈ کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اور رواں ہفتے کی توقعات
گزشتہ ہفتے کا آغاز سونے (Gold) نے Bearish Momentum کے ساتھ کیا لیکن ابتدائی دو دنوں کے بعد اپنی Bullish ٹرینڈ لائن کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، سنہری دھات نے اپنے ہفتہ وار معاشی دورانئے کا اختتام 1750 ڈالرز کی Bullish Support سے اوپر کیا۔ رواں ہفتے کے دوران فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے منٹس کا اجراء اور PMI Surveys ممکنہ طور پر سونے کی ٹریڈ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ گذشٹہ ہفتے کے دوران ہم نے دیکھا کہ فیڈرل ریزرو (Fed) کے گورنر کرسٹوفر والر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ شرح سود (Interest rates) میں نیا اضافہ افراط زر (Inflation) کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ تاہم اس میں کسی بھی کمی ابھی بعید از قیاس ہے۔ اسی طرح فیڈرل ریزرو سان فرانسسکو کی صدر میری ڈیلی نے کہا کہ ابھی مارکیٹس کو اپنی مضبوطی کے لئے کوشش کرنی چاہیئے۔ اور شرح سود میں اضافے کی رفتار کے بارے میں سوچنا ترک کر دینا چاہیئے۔ ان حوصلہ افزاء بیانات کے نتیجے میں سرمایہ کار گولڈ اور دیگر کماڈٹیز کی خریداری کسی بھی قسم کے خطرات کو نظر انداز کر کے کرتے ہوئے نظر آئے اور امریکی ڈالر (USD) نے دفاعی انداز اختیار کئے رکھا۔ اس طرح گولڈ نے اختتام یفتہ پر مثبت پیشرفت کی۔
امریکی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) کے 8 فیصد تک محدود رہنے کے اور اعداد و شمار کے توقعات سے بہتر آنے کے بعد بھی گولڈ کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا اور سونا 1780 کی مزاحمتی حد (Resistance) کو اگست 2022ء کے بعد پہلی بار عبور کر گیا۔ واضح رہے کہ یہ گولڈ کا انتہائی اہم ترین لیول ہے۔ جہاں سے یہ پمیشہ Bullish Strength حاصل کرتا ہے۔ تاہم سنہری دھات اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکی کیونکہ پولینڈ پر میزائل حملے کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کر لیا تھا۔ بعد ازاں امریکہ اور روس دونوں نے ہی بین الاقوامی جنگ کے آغاز کی سختی سے تردید کی جس کے بعد گولڈ Bullish ٹرینڈ اختیار کرتا ہوا دکھائی دیا۔
رواں ہفتے میں گولڈ کی ٹریڈ کی پیشگوئیاں۔
آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں امریکی مارکیٹس صرف 4 دن ٹریڈ کریں گی۔ کیونکہ جمعے کے روز Thanksgiving Holiday کی وجہ سے عوامی تعطیل ہو گی۔ امریکی اور عالمی معاشی اعشاریوں کے لحاظ سے اہم ترین ڈیٹا بدھ کے روز جاری کر دیا جائے گا۔ جس سے پہلے گولڈ ایک محدود رینج اختیار کر سکتا ہے۔ لیکن مکمل Bullish مومینٹم حاصل کرنے کے لئے اسے 1780 کی سطح کو قائم رکھنا پڑے گا کیونکہ اس سطح سے نیچے Bearish Selling شروع ہونے کا امکان ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 70 کے Bullish ہدف کو عبور کر چکا ہے جس سے گولڈ کی Over bought صورتحال ظاہر ہوتی ہے۔ جس سے یہ دوبارہ اصلاح (Correction) کے عمل سے گزر سکتا ہے اور ممکنہ طور پر اس کے Bears اسے 100SMA کی ٹرینڈ لائن سے نیچے کی طرف لا سکتے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ ایک مثبت ٹریگر اسے 18 سو ڈالرز کے نفسیاتی مارک سے اوپر پہنچا سکتا ہے اور یہ اسکی 200SMA ہے جبکہ اس سطح سے اوپر 1830 کی سطح اس کی بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) ہے۔
اگر سپورٹ لیولز پر نظر ڈالیں تو 1750 ڈالرز فی اونس پر اسکی مضبوط ترین Bullish Support موجود ہے۔ جس کے نیچے Bearish Pressure کی حامل دوسری سپورٹ 1720 اور 1695 کی تیسری سپورٹ ہے۔ اسکا محور (Pivot) 1775 ہے۔ جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) Bullish ہے ۔ مومینٹم انڈیکیٹرز گولڈ کو 55 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہی ہیں جبکہ ٹیکنیکل انڈیکیٹرز 1750 پر مضبوط Buying کا موقع ظاہر کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔