گولڈ کی Bullish Rally جاری، 13 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

گولڈ کی Bullish Rally جاری ہے۔ سنہری دھات US Bonds Yields میں کمی سے 13 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی یے۔ آج مارکیٹ کے محتاط موڈ کے باعث ٹریڈنگ رینج 15 ڈالرز کے درمیان محدود یے۔ جس کی وجہ امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کا انتظار ہے۔

بنیادی جائزہ

امریکی Non Farm Payroll Report کے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ غیر یقینی پالیسی امریکی ڈالر انڈیکس کو مسلسل دباؤ میں 101 کی سطح پر رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی سے گولڈ کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) کے توقعات سے مثبت ڈیٹا سے بھی امریکی ڈالر مزید دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ جس سے سنہری دھات فروری 2022ء کے بعد پہلی بار 2050 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیی آج امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کے انتظار میں مارکیٹ محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے اور یورپی سیشنز کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

گولڈ کے ٹریڈرز آئندہ ڈائریکشن کیلئے امریکی ریٹیل سیلز کے علاوہ Michigan Consumer Inflation Expectations اور ریاست مشی گن کے ہی Consumer Sentiment Index کے متوقع نتائج پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اپریل میں ڈیڈ کا افراط زر کی پیمائش کا ترجیحی گیج Core PCE Data باقی رہ جائے گا۔ اور Inflation کی پیمائش کا سائکل مکمل ہو جائے گا۔ لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ آج کے ڈیٹا سے گولڈ FOMC کی آئندہ میٹنگ تک ایک بھرپور اور واضح سمت اختیار کر لے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگر آج کے ڈیٹا میں کوئی سرپرائز نہ ہوا تو گولڈ کا اگلا ہدف 2100 ڈالرز کی سطح ہو گی۔

ٹیکنیکی جائزہ

گولڈ کی Bullish Rally بلند ترین سطح 2050 ڈالر کو ٹیسٹ کر رہی ہے تاہم محتاط مارکیٹ موڈ کے باعث اس ہدف کو عبور کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ آج گولڈ نے 2035 ڈالر کی پہلی مزاحمت کو عبور کیا۔ جس سے اوپر یہ محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ یہی سطح اسکا محور (Pivot) ہے۔ اس کے اوپر اسکا دوسرا ممکنہ محور 2070 کی سطح ہو گی۔ جو کہ گولڈ کی گذشتہ دو سال میں بلند ترین سطح ہے۔
پیلی دھات تمام Moving Averages سے اوپر نئی ٹرینڈ لائن اپنائے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ 2070 سے اوپر اسکے سامنے 2075 کا ہدف ہو گا جو کہ اسکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ جو کہ اس نے 2020ء میں حاصل کی تھی۔

دریں اثناء گولڈ نے Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ اورصUpper Bollinger Bank لیول کو 2040 کی سطح ہر عبور کیا جس سے اس کی ریلی انتہائی جارحانہ انداز اختیار کر گئی۔ موجودہ سطح ہر سپورٹ لیولز 2035، 2020 اور 2005 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 2050، 2075 اور 2095 ہیں۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) مکمل طور پر Bullish ہے۔ تاہم 2050 کی سطح سے اوپر پرافٹ ٹیکنگ کا امکان موجود ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button