گولڈ: محدود رینج میں ٹریڈ، US CPI کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط۔

آج شام جاری ہونیوالی US CPI Report کے انتظار میں گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری ہے جبکہ سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ کنزیومر پرائس انڈیکس 6.2 فیصد آنے کے مثبت تخمینوں کے باوجود ڈیٹا ریلیز ہونے تک سنہری دھات کی طلب و قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ U.S Non Farm Payrolls کے بعد سے گولڈ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ مثبت رپورٹ آنے کی صورت میں ایک بڑی Bullish Rally سے یہ دوبارہ 1880 کی مزاحمتی حد عبور کر سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

بیئرش مومینٹم کے زیر اثر گولڈ اپنی 50 روزہ Moving Average سے نیچے 1859 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ 1850 ڈالرز کی سپورٹ سے اوپر واقع ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 سے نیچے ہے جو کہ Oversold ہونے کی علامت اور نیچے کی طرف جھکاؤ کو ظاہر کر رہا ہے۔ کسی ایک منفی ٹریگر سے یہ 1815 ڈالر کے ماہانہ کم ترین لیول کو بھی بریک کر سکتا ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1850، 1830 اور 1810 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1890 کے بعد نفسیاتی لیول 1900 ڈالرز کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) ہے۔ جس دے اوپر 1910 اور 1930 کی مزاحمتی حدیں ہیں۔

اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز قلیل المدتی بنیادوں پر 50 فیصد Bullish اور 13 فیصد Bearish جبکہ 37 فیصد Sideways طرزعمل کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bullish ہے۔ لیکن اوپر کے لیولز بالخصوص 19 سو کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کے لئے مطلوبہ اسٹرینتھ کسی مثبت ٹریگر سے حاصل ہو سکتی ہے جس سے اسکے سائیڈ لائن Bulls ریلی میں شامل ہو کر اسے اوپر جانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button