گولڈ کی قدر میں بحالی، اہم امریکی ڈیٹا پر نظر

سنہری دھات کی کم ترین سطح سے دوبارہ اوپر کی طرف مختصر ریلی

گولڈ کی قدر میں بحالی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اہم امریکی ڈیٹا کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ تاہم مختصر وقفوں کے ساتھ محدود ریلی کی صورت میں سنہری دھات دوبارہ 1920 کے قریب ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور امریکی ڈیٹا۔

کم والیوم اور محتاط موڈ کے ساتھ مارکیٹس میں کوئی واضح ڈائریکشن نہیں ہے۔ دریں اثناء S&P500 Futures میں ایشیئن اور یورپی سیشنز میں مسلسل گراوٹ جاری رہی۔ جس کی بڑی وجہ اہم سینٹرل بینکس کی طرف سے Rates Hike Program معطل کرنے کے اعلانات کے باوجود شرح سود (Interest Rate) میں اضافہ ہے یہ سرپرائز کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹر کو جنم دے رہا ہے۔

U.S Manufacturing PMI کی مسلسل 7 ماہ سے جاری منفی ریڈنگ معیشت کے سکڑنے کو ظاہر کر رہی ہے۔ آج اسکا رواں ماہ کیلئے سروے پرنٹ کیا جائے گا جو فائنل رپورٹ کیلئے پیشگوئی بھی مرتب کرے گا۔ اسکی 50 سے نیچے ویلیو Headline Inflation کے اثرات کو انڈیکیٹ کرتی ہے۔

اس سے قبل Global Outlook میں آنیوالی بہتری سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 102.70 تک آ گیا۔ امریکی ڈالر کی Gains سے US Bonds Yields میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جسکے حتمی نتائج کماڈٹی مارکیٹ پر پریشر اور ان کی طلب (Demand) میں اضافے کی صورت میں برآمد ہوئے۔ مستقبل قریب میں بھی یہ منظرنامہ جاری رہ سکتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ اور دیگر کماڈٹیز میں بتدریج گراوٹ ظاہر ہو رہی ہے۔ جو کہ ایک متحرک سکڑاؤ ہے۔ بے قاعدہ پیٹرنز 20SMA سے نیچے بیئرش ریلی کی وسعت کی علامت ہیں۔ تاہم 1920 کی مزاحمت (Resistance) عبور کرنے سے آئندہ چار گھنٹوں کے چارٹ میں یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔

گولڈ اپنی 200 روزہ Moving Average سے نیچے ہے۔ جو کہ 1960 کے پوائنٹ پر Bullish سرگرمیوں کو تحریک دیتی ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 20 سے 40 کے درمیان بیئرش جھکاؤ (Bias) کو ظاہر کر رہا ہے۔ 1920 سے اوپر مستحکم لیول 1934 اور 1945 کی مزاحمتی سطح (Resistance Levels) کی طرف درکار اسٹرینتھ دے سکتا ہے۔

ناکامی کی صورت میں 1900 کے نفسیاتی مارک (Psychological Level) کی طرف بڑی گراوٹ کا بھی خدشہ ہے۔ جس کے بریک ہونے پر 1880 اور 1860 کی طرف رواں سال کی کم ترین سطح بھی ری۔ٹیسٹ ہو سکتی ہے۔ اسکا محور (Pivot Point) 1920 ہے۔  خیال رہے کہ اسوقت ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Sell On Strength کی حکمت عملی اختیار کرنے کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز مختصر دورانئے پر محیط غیر واضح صورتحال جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button