کینیڈین ڈالر میں بحالی، آئل کی قیمتوں میں اضافہ اور کمزور امریکی ڈالر

کینیڈین ڈالر میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات WTI آئل کی قیمت میں ہونیوالا اضافہ اور کمزور امریکی ڈالر ہیں۔ آج ایشیائی سیشنز کے آغاز پر بیئرش دباؤ کے تحت USDCAD میں شدید فروخت ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 1.3321 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ڈالر مسلسل چوتھے روز مندی کا شکار ہے۔ US Non Farm Payroll سے پہلے ہی کینیڈین ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کو دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔ جس کی بڑی وجہ آئل کی قدر میں اضافہ ہے۔

WTI آئل کی قیمتیں کینیڈین ڈالر پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں ؟

کینیڈا امریکہ کو تیل کی سپلائی دینے والا سب سے بڑا ملک یے۔ اسی طرح WTI آئل کی رسد اور ذخائر میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے کینیڈا کا فی بیرل منافع بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح کینیڈا میں امریکی ڈالر کی لیکوئیڈیٹی زیادہ ہو جاتی ہے۔ جس کا براہ راست ایڈوانٹیج کینیڈین ڈالر حاصل کرتا ہے جس کی طلب آئل کی قیمتوں کے ساتھ ہی اوپر جاتی ہے۔

سادہ الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ WTI آئل اور کینیڈین ڈالر کی ڈیمانڈ متوازی چلتی ہے۔ جبکہ کروڈ آئل کی قدر میں ہونیوالی کمی سے کینیڈین ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

گذشتہ ایک ہفتے کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو کینیڈین ڈالر کے خلاف امریکی ڈالر (USDCAD) نیچے کا Slope بنا رہا ہے۔ جو کہ بیئرش ریلی کے تسلسل کی علامت ہے۔ امریکی ڈالر اپنی 20 روزہ Moving Average سے گذشتہ روز نیچے آ گیا تھا۔ جو کہ 1.3564 کی سطح ہے۔ اگر طویل المدتی حرکاتی اوسط کا جائزہ لیں تو امریکی ڈالر 100SMA کی سطح 1.3531 اور 200SMS سے بھی نیچے ہے۔ جو کہ 1.3399 پر آ گئی ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز یہاں پر فروخت کی ایڈوائس دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز بھی پانچ روزہ بیئرش دباؤ جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

امریکی ڈالر کے سپورٹ لیولز 1.3295, 1.3255 اور 1.3180 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.3410, 1.3485 اور 1.3520 ہیں۔ پہلا سپورٹ لیول ٹوٹنے سے یہ شدید بیئرش پریشر سے یہ رواں سال کی کم ترین سطح یکم فروری کے لیول 1.3267 اور نومبر 2022ء کے 1.3226 پر گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔

USDCAD کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 20 اور 40 کے درمیان ہے۔ جو کہ Oversold ہونے کی علامت ہے۔ اوپر کی طرف بحالی کی صورت میں 1.3554 (10 اپریل کی سطح) عبور کرنے ہر امریکی ڈالر 1.3600 کے نفسیاتی مارک کی طرف جا سکتا ہے۔ جس سے مزید Gains حاصل ہو سکتی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button