گولڈ: قدر بحال کرنے کی کوشش: اسٹرینتھ میں کمی

گولڈ 1870 ڈالرز سے اوپر قدر بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم خریداروں کے محتاط انداز سے اسکی اسٹرینتھ کم دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی State of the union تقریر میں چین کے حوالے سے کی جانیوالی گفتگو اور کارپوریٹ سیکٹر پر عائد ٹیکسز کے ردعمل میں رسک فیکٹر بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور کماڈٹی مارکیٹ میں کسی حد تک طلب (Demand) میں کمی آئی۔ واضح رہے کہ آج جو بائیڈن نے کانگریس کے مشترکہ سیشن سے دوسری بار خطاب میں اہم امور پر کھل کر اظہار خیال کہا، انہوں نے چین کے ساتھ جاسوس غبارے سمیت تمام ایشوز بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پیشکش کی تاہم یہ بھی کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے جسے جھکایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے افراط زر کے اثرات پر قابو پانے کیلئے امریکی کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکسز عائد کرنے کے حوالے سے قانون سازی پر زور دیا۔ تقریر کے ان دونوں نکات کو سرمایہ کار رسک فیکٹر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ انکے خطاب کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی گئی جس سے کماڈٹیز کی طلب میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی۔

گولڈ کا بیئرش جھکاؤ

معاشی ماہرین اوپر کی سطح پر جانے کیلئے 1885 ڈالر کو اہم مزاحمتی حد (Resistance Level) قرار دے رہے ہیں جس کے بعد یہ 1900 ڈالر کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گولڈ کی 21 دنوں کی Bullish حرکاتی اوسط 1912 کی سطح پر ہے۔دوسری طرف 1870 کی سپورٹ بریک ہونے کی صورت میں بیئرش دباؤ جنوری کی کم ترین سطح 1825 ڈالر کی طرف گراوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ درمیان میں دوسری فوری سپورٹ 1860 ہے۔ جس سے نیچے اسکی 50DMA کا لیول 1853 ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 45 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button