گولڈ کی قدر میں اضافہ، Bonds Yields میں کمی
10 سالہ Bonds Yields میں کمی کے بعد گولڈ کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ دو روز سے مسلسل منفی مومینٹم اپنائے ہوئے گولڈ 1830 ڈالرز سے اوپر بحال ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ سنہری دھات US Non Farm Payroll Report کے بعد سے تیزی کا مومینٹم کھو چکا ہے۔ توقعات سے زیادہ مثبت CPI اور گذشتہ روز افراط زر کی بلند شرح کے ساتھ PPI Data کے اعداد و شمار نے بھی اپنا وزن امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کے پلڑے میں ڈال دیا تھا جس سے گولڈ کی طلب (Demand) میں کمی آئی۔ تاہم رواں ہفتے ورلڈ گولڈ کونسل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں عالمی مارکیٹ کیلئے چینی گولڈ کی رسد بحال ہونے کے بعد آج گولڈ مین ساکس کی طرف سے آنیوالے دنوں میں اسکی طلب میں اضافے اور قدر میں تیزی کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے امریکی سیشنز میں اسے کسی حد تک سپورٹ ملتی ہوئی نظر آئی
ٹیکنیکی تجزیہ
گولڈ اپنی 1830 ڈالرز کی مضبوط سپورٹ سے دوبارہ اوپر کی ٹرینڈ لائن اختیار کرتے ہوئے 1836 کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ آج یورپی سیشنز کے دوران یہ 1830 کی سپورٹ سے بھی نیچے آ گیا تھا جس سے گولڈ 18 سو کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ تاہم Bonds Yields کے نیچے آنے سے ملنے والے مثبت ٹریگر نے اسے دوبارہ 1830 سے اوپر بحال ہونے اور اسٹرینتھ جمع کرنے میں مدد دی نیچے کی ٹرینڈ لائن پر گولڈ کے سائیڈ لائن Bulls کو اوپر کے لیولز عبور کرنے کے لئے بڑی ریلی کی ضرورت ہے۔ اسکی پہلا Bullish Channel اسے 50SMA عبور کرنے پر حاصل ہو گا جو کہ 1862 کی سطح پر ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1830, 1810 اور 1790 پر ہے دوسری سپورٹ بریک ہونے سے بیئرش دباؤ اسے 1760 کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
اوپر کی طرف مزاحمتی حدیں 1845، 1865 اور 1885 ہیں۔ یہاں پر تیسری مزاحمتی حد اس کے لئے 19 سو کے نفسیاتی ہدف کا دروازہ کھول دے گی۔ سنہری دھات کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 14 فیصد Bullish اور 86 فیصد Bearish ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bearish ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 32 پر ہے جو کہ Oversold ہونے کی علامت ہے۔ 1860 کو عبور کرنے پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز تبدیل ہوں گے جس سے اسکی تیزی کی ریلی وسعت اختیار کر سکتی ہے۔
اسکی طویل المدتی ٹرینڈ لائنز 100 اور 200SMA بالترتیب 1786 اور 1775 کے لیولز پر ہیں۔ اور یہ دونوں ہی Bullish ہیں۔ تاہم قلیل المدتی 5، 10، 20 اور 50 روزہ Moving Averages اسکے برعکس بیئرش ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔