کروڈ آئل: قدر میں غیر متوقع اضافہ، سعودی عرب کی طرف سے پیداوار میں کمی

کروڈ آئل کی قدر میں آج غیر متوقع اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے پیداوار میں کمی سے Brent Oil کی قدر میں 3.94 ڈالرز اضافہ ہوا۔ جس سے اسکی قدر 83 ڈالرز سے اوپر آ گئی ہے۔ جبکہ امریکی کروڈ WTI بھی 3.84 ڈالرز اضافے سے 79.51 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی زیر قیادت تیل پیدا کرنیوالے ممالک نے پیداوار میں 1.16 ملیئن بیرل کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ مجموعی عالمی پیداوار کا 1 فیصد بنتا ہے۔ واضح رہے کہ تنظیم کے مطابق اس کمی کا اطلاق مئی 2023ء سے کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پیداوار میں کمی کا براہ راست فائدہ یوکرائن پر حملے کے بعد سخت ترین پابندیوں کے شکار روس کو ہو گا۔

حالیہ عرصے میں تیل کی پیداوار میں اضافے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے سعودی عرب کا دوری بھی کیا تھا۔ تاہم سعودی حکومت نے روس ہر پابندیوں کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے مارکیٹ کے حقائق کی بنیاد پر آئل پروڈکشن کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین اس فیصلے پر سخت امریکی ردعمل کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ کیونکہ اس کے نتیجے میں امریکی پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتیں 26 فیصد تک اوپر جانے کا امکان ہے۔ جو کہ افراط زر کی موجودہ صورتحال میں امریکی معیشت کے لئے ایک منفی ٹریگر ثابت ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات اس معاملے کو لے کر خاصے تناؤ کے شکار رہے ہیں۔ امریکہ اور یورپی یونین نے روس کو معاشی تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اسکے تیل کی قیمتیں محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم خلیجی ممالک کے تعاون کے بغیر روسی منافع میں کمی کی کوششیں بیکار ثابت ہو رہی ہیں۔ کروڈ آئل اس وقت عالمی سیاسی تعلقات میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اسکی قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ دنیا کو کساد بازاری (Recession) کے نہ ختم ہونیوالے سلسلے میں دھکیل سکتا یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button