کروڈ آئل کی قدر میں کمی ، OPEC اجلاس کے فیصلوں کا انتظار
متحدہ عرب امارات کے وزیر تیل سہیل محمد فرج المزروئی نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے پیداوار میں کمی کا عندیہ دیا ہے
کروڈ آئل کی قدر میں کمی جاری ہے . سعودی عرب کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC کی میٹنگ کے پیش نظر مارکیٹ پلیئرز محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .
OPEC اجلاس سے کروڈ آئل پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں .؟
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر تیل سہیل محمد فرج المزروئی نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے پیداوار میں کمی کا عندیہ دیا ہے . خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور روس بھی 10 لاکھ بیرل لیومیہ کمی کا فیصلہ کر چکے ہیں . المزروئی کے بیان کو دنیا بھر میں نمایاں اہمیت دی جا رہی ہے . کیونکہ خلیجی ملک دنیا میں تیل کی پیداوار کا ایک تہائی پیدا کرتا ہے .
انٹرویو کے دوران انہوں نے عدم استحکام رسد اور آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو متوازن کرنے کی ضرورت پر زور دیا . تاہم انکا کہنا تھا کہ افراط زر کے اس دور میں پروڈیوسرز کم قیمتوں پر فروخت کے بعد پیداوار کیسے جاری رکھ سکتے ہیں. اگر اجلاس میں پیداوار میں کمی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تو عالمی مارکیٹ میں بلیک گولڈ یعنی خام تیل کی قدر 100 ڈالرز فی بیرل تک جا سکتی ہے .
کیا تیل کی پیداوار میں کمی سے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں؟
واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات اس معاملے کو لے کر خاصے تناؤ کے شکار رہے ہیں۔ امریکہ اور یورپی یونین نے روس کو معاشی تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اسکے تیل کی قیمتیں محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم خلیجی ممالک کے تعاون کے بغیر روسی منافع میں کمی کی کوششیں بیکار ثابت ہو رہی ہیں۔ کروڈ آئل اس وقت عالمی سیاسی تعلقات میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اسکی قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ دنیا کو کساد بازاری (Recession) کے نہ ختم ہونیوالے سلسلے میں دھکیل سکتا یے۔
امریکی صدر جو بائڈن نے گزشتہ برس پیداوار میں کمی کے فیصلے میں تبدیلی کے لئے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس دوران شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی . خیال رہے کہ ترکی میں سعودی نژاد صحافی جمال خیشگی کے قتل کے بعد سے سعودی والی عہد امریکی قیادت کی ناپسندیدہ شخصیات میں شامل رہے ہیں . تاہم یہ ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی اور سعودی عرب نے اس دورے کے فوری بعد زمینی حقائق کے مطابق آئل کی پروڈکشن میں ایک ملین بیرل کمی کا اعلان کر دیا تھا .
مارکیٹ کی صورتحال
آج یورپی سیشنز کے دوران WTI OIL کی قدر 0.68 فیصد کمی کے ساتھ 88.48 ڈالرز جبکہ Brent آئل 90.26 ڈالرز فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے . رواں ہفتے کے دوران اسکی قدر میں 5 ڈالرز کی کمی واقع ہو چکی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔