گولڈ کی قدر میں تیزی، US Bonds Yields میں کمی

گولڈ کی قدر میں تیزی جبکہ US Bonds Yields اسوقت بھی 3 فیصد سے قدر نیچے منفی رجحان کا شکار ہیں۔ دن بھر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کرتی ہوئی سنہری دھات امریکی سیشنز میں مارکیٹ موڈ بہتر ہونے کے بعد کسی حد تک اپنی قدر بحال کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ رواں ماہ عالمی بینکنگ بحران کے بعد سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کے باعث گولڈ کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ تاہم نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔ مارکیٹ طرزعمل بہتر ہونے کی سب سے بڑی وجہ فیڈرل ڈیپازٹس انشورنس کارپوریشن کا اہم اعلان ہے۔ جس سے آج اس نے 2 ہزار ڈالرز کی سطح 17 دن کے بعد دوبارہ عبور کر لی ہے۔

آج امریکی مرکزی انشورنس ادارے (FDIC) نے اعلان کیا ہے کہ دیوالیہ ہونیوالے سلیکون ویلی بینک کو تمام قرضوں اور ڈیپازٹس سمیت فرسٹ سیٹیزنز بینک نے خرید لیا ہے۔ واضح رہے کہ دیوالیہ ہونیوالے بینک کے تمام آپریشنز FDIC نے 10 مارچ کو معطل کر دیئے تھے۔ جس سے سرمایہ کاروں کے 72 ارب ڈالرز منجمند ہو گئے تھے۔ امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین، فیڈرل ریزرو (Fed) اور سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی مداخلت سے SVB کی فروخت ڈیل کو ممکن بنایا گیا۔

امریکی فیڈرل انشورنس کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ دیوالیہ ہونیوالے سلیکون ویلی بینک کو تمام قرضوں اور ڈیپازٹس سمیت First citizens Bank نے خرید لیا ہے۔ واضح رہے کہ دیوالیہ ہونیوالے بینک کے تمام آپریشنز FDIC نے 10 مارچ کو معطل کر دیئے تھے۔ جس سے سرمایہ کاروں کے 72 ارب ڈالرز منجمند اور بڑے مالیاتی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سلیکون ویلی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس اور کمپنیز کی فائنانسنگ کا سب سے بڑا بینک ہے جس کے صارفین امریکہ کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ اسکے دیوالیہ ہونے کی خبروں سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) خاص طور پر بینکنگ کمپنیز کے شیئرز میں شدید گراوٹ دیکھی گئی جس کے نتیجے میں کریڈٹ سوئس بینک بھی مالیاتی بحران کا شکار ہو کر دیوالیہ ہو گیا۔

ڈیفالٹ کرنے سے پہلے SVB کے پاس 175 بلیئن ڈالرز کے ڈیپازٹس تھے۔ جبکہ باضابطہ طور پر آپریشنز معطلی کے وقت اسکے پاس محض 72 ارب ڈالرز کے اثاثے رہ گئے تتھے۔ یعنی تین دنوں میں 100 بلیئن ڈالرز کا انخلاء۔ یہی وہ مرکزی وجہ ہے جس نے دنیا کے 16 ویں بڑے بینک کا معاشی وجود ختم کر دیا۔ ماہرین کے خیال میں اسے خریدنے کے بعد فرسٹ سٹیزنز بینک کا سب سے بڑا امتحان ٹیکنالوجی کلائنٹس کے ساتھ تعلقات قائم کر کے ان کا اعتماد بحال کرنا اور باقی ماندہ فنڈز کو بچانا ہو گا۔ First Citizens Bank کے چیف فائنانشل آفیسر کریگ نیکس نے اپنے بیان میں کہا

"بلاشبہ سلیکون ویلی بینک نے اس کوارٹر کے دوران ریکارڈ مثبت نتائج دیئے۔ اسکے صارفین کی تعداد کئی ملیئن ہے۔ اور زر اعتبار مثالی ہے۔ ہماری پہلی ترجیح سرمایہ کاروں کا اعتماد واپس حاصل کرنا اور سلیکون ویلی کے ملازمین کا تحفظ ہو گا”۔

نئی انتظامیہ کے تحت آج سے سلیکون ویلی بینک نے ایک نیا آغاز کر دیا ہے۔ اسکی کیلیفورنیا اور میساچوسٹس میں 17 پرانچز کے آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔ جبکہ صارفین کے ڈیپازٹس مرکزی خودکار نظام کے تحت فرسٹ سیٹیزنز کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ 5 ارب ڈالر کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے نئی انتظامیہ اور فیڈرل ڈیپازٹس انشورنس کارپوریشن کے درمیان بات چیت کے فریم ورک کا تعین کیا جا رہا ہے۔

گولڈ کا ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے آج گولڈ کا رجحان Bullish ہے۔ یہ اسوقت 8 مارچ سے 17 مارچ کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ کے قریب ہے۔ اسکی تمام Moving Averages کے درمیان Bullish Cross موجود ہے۔ اوپر کی جانب ٹریڈ کے ٹیکنیکی آثار موجود ہیں۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) Bullish جبکہ 21 روزہ حرکاتی اوسط 50DMA سے اوپر ہے۔

اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اوپر کی ریلی ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 33 فیصد Bullish اور 67 فیصد Sideways طرزعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے

سپورٹ لیولز 1980, 1950 اور 1920 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 2010 کے بعد 2035 اور 2060 ہیں۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ Bullish جبکہ تیسری سپورٹ بریک کرنے پر بیئرش چینل میں داخل ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button